'غزہ پر متوازن کوریج کی ضرورت ہے'
Your browser doesn’t support HTML5
امریکہ کے ہارورڈ کینیڈی سینٹر سے وابستہ سیاسی تجزیہ کار رامی جارج خوری کا کہنا ہے کہ مغرب میں میڈیا کی بہت سی اقسام ہیں اور ان میں بہت تضادات پائے جاتے ہیں۔ اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں ان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مغربی ممالک کا میڈیا اپنی حکومتوں کی پیروی کر رہا ہے لیکن اچھی رپورٹنگ کی مثالیں بھی موجود ہیں۔ انہوں نے غزہ میں متوازن رپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔