صدر اوباما کا سیلاب سے متاثرہ ریاست لوزیانا کا دورہ
صدر براک اوباما نے منگل کو شدید سیلاب سے متاثرہ جنوب مشرقی ریاست لوزیانا کا دورہ کیا۔
لوزیانا کے سیلاب زدہ 64 علاقوں میں سے 20 کو آفت زدہ قرار دیا جا چکا ہے۔
صدر اوباما نے سیلاب سے متاثرہ افراد کو یقین دلایا کہ اُن کی انتظامیہ نے آفت زدہ علاقے کی بحالی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔
صدر اوباما نے بیٹن روج کے مشرقی مضافات میں سیلاب زدہ علاقے کا دورہ بھی کیا۔
ریاست کے حکام نے کہا ہے کہ سیلاب سے تقریباً چالیس ہزار سے زائد مکانوں کو نقصان پہنچا۔
نیشنل گارڈ کا محکمہ لوگوں کی امداد کے لیے تمام ممکنہ اقدام کر رہا ہے۔
سیلاب سے ہزاروں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔