'پاکستان اپنے زیرِ انتظام کشمیر کو ضم نہیں کرنا چاہتا'
Your browser doesn’t support HTML5
وزیرِ اعظم کشمیر راجہ فاروق حیدر کے مطابق پاکستان کی حکومت نے اب تک کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جس سے پاکستان کے کشمیر سے متعلق مؤقف کو نقصان پہنچتا ہو۔ وائس آف امریکہ کے نمائندے روشن مغل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسا کچھ نہیں کیا جائے گا۔