تصاویر: یروشلم سے متعلق امریکی فیصلے پر مسلم ممالک میں غم و غصہ
بدھ کو صدر ٹرمپ کی جانب سے یروشلم سے متعلق فیصلے کے اعلان کے فوراً بعد فلسطین کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔
مظاہرین نے امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور امریکی پرچم نذرِ آتش کیے۔ امکان ہے کہ مظاہروں کا دائرہ جمعرات کو دیگر مسلم ممالک تک بھی پھیل جائے گا۔
فلسطینی اتھارٹی نے جمعرات کو پورے مغربی کنارے میں ہڑتال اور مظاہروں کی اپیل کی ہے جب کہ حماس نے غزہ میں جمعے کو "یوم الغضب" منانے کا اعلان کیاہے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے یروشلم سے متعلق فیصلے کے اعلان کے بعد اسرائیل کی حکومت نے امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
امریکی فیصلے کے خلاف انڈونیشیا میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں جب کہ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متحد ہو کر اس معاملے پر آواز اٹھائیں۔
پاکستان میں دفاع پاکستان کونسل کے کارکنان نے امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف پشاور میں احتجاج کیا
ترکی کے شہر استنبول میں امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف مظاہرے کئے گئے
پاکستان کے شہر پشاور میں ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مذہبی سیاسی رہنما مولانا سمیع الحق نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 'برا آدمی' قرار دیا اور کہا کہ امریکی صدر کے فیصلے سے فلسطینیوں کو دکھ پہنچا ہے۔
امریکی فیصلے کے خلاف فلسطین میں جمعرات کو ہڑتال کی جارہی ہے۔