دنیا کے مختلف خطوں میں رمضان کا آغاز
عرب ممالک میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سڑکوں اور بازاروں پر چراغاں کیا جاتا ہے۔ عراق کے شہر بصرہ میں ایک سڑک پر لائٹس لگائی گئی ہیں۔
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ’ہیپی رمضان‘ کا بورڈ روشن کرکے مہینے کا آغاز کیا گیا۔
عرب دنیا میں رمضان کی آمد پر خاص طور پر تیار کیے گئے فانوس سے سجاوٹ کی جاتی ہے۔ جنگ زدہ غزہ سے بے گھر ہونے والا ایک فلسطینی رفح میں اپنے خیمے کے باہر فانوس لگا رہا ہے۔
یروشلم کے قدیم شہر میں ایک خاتون خصوصی رمضان فانوس فروخت کر رہی ہیں۔
ترکیہ کی سلیمانیہ مسجد پر رمضان کی مبارک باد کا پیغام آویزاں کیا گیا ہے۔
رمضان کی آمد سے قبل اتوار کو چاند دیکھنے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے حکام اور عام لوگ بھی جمع ہوتے ہیں۔
رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد مساجد میں نمازِ تراویح ادا کی جاتی ہے۔
امریکہ میں نیویارک کے معروف ٹائمز اسکوائر پر بھی نمازِ تراویح ادا کی گئی۔
جنگ سے متاثرہ غزہ میں بھی رمضان کی آمد کے بعد تراویح ادا کی جارہی ہے۔
رمضان میں تراویح کرنے کے لیے نمازی الاقصی کے احاطے میں جمع ہیں۔