ڈیمینشیا سے متاثرہ بزرگوں کی روبوٹک جانوروں کے ذریعے تھیراپی

Your browser doesn’t support HTML5

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں ذہنی مرض ڈیمینشیا اور الزائمر سے متاثرہ معمر افراد کی دیکھ بھال کے لیے روبوٹک جانوروں سے مدد لی جا رہی ہے۔ یہ روبوٹک جانور بزرگوں میں ذہنی دباؤ کم کرنے کے ساتھ ساتھ تھیراپی کا کام بھی کرتے ہیں۔ نرسنگ ہوم کے منتظمین کے مطابق یہ مصنوعی جانور بالکل پالتو جانوروں کی طرح دکھتے ہیں اور کم خرچ بھی ہوتے ہیں۔