تصاویر: برفیلے پانی میں پھنسی وہیل مچھلیوں کو آزادی کا پروانہ مل گیا

ماہرین آبی حیات کے مطابق ایک مخصوص علاقے میں رکھے جانے کے باعث یہ وہیل مچھلیاں تناؤ محسوس کر رہی ہیں۔ 

معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان مچھلیوں کی فروخت روک دی تھی۔ 

ماہرین نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ قید میں رکھے جانے سے یہ وہیلز مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہی ہیں ۔

ماہرین کے مطابق ان مچھلیوں میں نومولود وہیلز بھی شامل ہیں جو اس چھوٹے سے جوہڑ میں محدود ہونے کے باعث ماں کے دودھ سے محروم ہیں۔

امریکی ادکار رونالڈو ڈی کیپریو بھی ان مچھلیوں کے تحفظ اور انہیں آزادی دلانے کی مہم میں پیش پیش رہے ہیں۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آزادی ملنے کے بعد ان مچھلیوں کو اپنے آبائی مسکن میں دوبارہ ایڈجسٹ ہونے میں مشکلات درپیش ہوں گی۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ وہیل مچھلیاں پکڑنے پر کوئی پابندی نہیں لیکن ان کو رکھنے کے لیے بڑے مچھلی گھر ہی موجود نہیں ہیں۔
 

روسی حکام اور امریکی این جی اوز کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا مقصد ان مچھلیوں کو دوبارہ کھلے سمندر میں چھوڑنا ہے۔