یوکرین کی امداد کا یکطرفہ روسی قدم مداخلت خیال ہوگا: امریکہ

فائل

روس کی وزارتِ دفاع نے جمعے کے دِن اعلان کیا کہ اُس نے اس ہفتے یوکرین کی سرحد کے ساتھ کی جانے والی فوجی مشقیں مکمل کر لی ہیں۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ روس کی طرف سے مشرقی یوکرین کو انسانی ہمدردی کے بہانے امداد کی فراہمی کی کسی یکطرفہ کوشش کو ’فتح‘ کرنا خیال کیا جائے گا۔

یہ بات اقوام متحدہ میں امریکی سفیر، سمنتھا پاور نے جمعے کے روز سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔

اُنھوں نے کہا کہ ایسے میں جب روس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر زون تجویز کی ہیں، اور مشرقی یوکرین کے جنگ زدہ شہری آبادی کو فوری امداد روانہ کرنے کا ادارہ ظاہر کیا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ یہ امداد بین الاقوامی اداروں کے توسط سے پہنچائی جائے۔

پاور نے کہا کہ یوکرین میں روس کی طرف سے’کوئی مزید یکطرفہ مداخلت‘، جس میں انسانی ہمدردی کا نام لیا جا رہا ہے، کسی طور پر قابل قبول نہیں ہوگی اور انتہائی پریشانی کا باعث بنے گی۔

اس سے قبل، اسی ہفتے نیٹو نے خبردار کیا تھا کہ امن کار کارروائی کے نام پر روس مشرقی یوکرین کے اندر فوجیں روانہ کر سکتا ہے۔


اِسی طرح، امریکی قومی سلامتی کے معاون مشیر، ٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ کے اواخر سے سرحد کے ساتھ روسی افواج کی تعداد میں کافی اضافہ کیا گیا، جس کا مقصد روس کی طرف سے یوکرین میں انسانی بنیادوں پر یا امن کاروں کی تعیناتی کے نام پر مداخلت کرنا ہوگا۔

امریکی حکومت اور نیٹو، دونوں نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کی سرحد کے ساتھ تقریباً 20000فوجیوں کا اضافہ کیا ہے۔

روس کی وزارتِ دفاع نے جمعے کے دِن اعلان کیا کہ اُس نے اس ہفتے یوکرین کی سرحد کے ساتھ کی جانے والی فوجی مشقیں مکمل کر لی ہیں۔ اِن مشقوں میں اندازاً 100 جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور بمبار طیاروں نے حصہ لیا۔