ستاروں کی ایک طویل کہکشاں تھی جو لگتا تھا سیدھی افق سے اتر کر زمین پر آگئی ہے۔ ایسے میں موسیقی کی سریلی تانوں اور ست رنگی روشنیوں نے پورا ماحول خوابناک بنادیا
کراچی —
کراچی کا ایکسپوسینٹر اس ویک اینڈ نائٹ پر انگنت ستاروں سے جھلملا رہا تھا۔ موقع تھا ’دوسرے ہم ٹی وی ایوارڈز‘ کی تقریب کا، جس کا ریڈ کارپیٹ شو بھی شرکاء کو ہفتوں یاد رہے گا۔ ستاروں کی ایک طویل کہکشاں تھی جو لگتا تھا سیدھی افق سے اتر کر زمین پر آگئی ہے۔
ایسے میں موسیقی کی سریلی تانوں اور ست رنگی روشنیوں نے پورا ماحول خوابناک بنادیا تھا۔ پھر موسیقی، فیشن، ٹیلی ویژن، پاپولر ایوارڈز اور جیوری ایوارڈز کے جیتنے والوں کا اعلان ہوا تو مزہ دوبالا ہوگیا۔
بہترین بینڈ
نوجوان ماڈل اور ایکٹر میکال حسن اور صنم سعید نے موسیقی کے ایوارڈز کا اعلان کیا۔ سال 2013کے بہترین بینڈ کے امیدواروں میں’ جل‘،’ سمت‘، ’اوورلوڈ‘ اور ’ا سکیچز‘ تھے۔ لیکن قرعہ نکلا ’اوور لوڈ‘ کے نام۔ یہ ایوارڈ لینے آئے فرہاد ہمایوں اور انہیں یہ انعام موسیقار اور پروڈیوسر امّو اور اداکار ہ جیا علی کے ہاتھوں دیا گیا۔
بہترین ویڈیو
سال 2013ء کی بہترین ویڈیو کے لئے ’اسکیچرز‘ کے گانے ’میں صوفی ہوں‘ کو منتخب کیا گیا جس کا ایوارڈ وصول عدنان کندھارا نے وصول کیا۔ پاکستانی پاپ موسیقار فاخر اور ماڈل آمنہ الیاس کو یہ ایوارڈ دینے کے لئے اسٹیج پر مدعو کیا گیا۔
بہترین سولو گلوکار
بہترین سولو گلوکار کا ایوارڈ سجاد علی کو ان کے گانے ’ہر ظلم‘ کے لئے دیا گیا، جبکہ ان کے مقابلے میں تھا بلال خان کا گانا ’دو گھڑی‘، عزیر جسوال فلک کا ’مجھ میں ہے تو‘ اور فرحان سعید کا ’کیوں گئی‘۔
تقریب کے دوران جاوید شیخ اور بشریٰ انصاری کو ’گاڑی خوب چلانا بابو۔۔۔‘پر رقص کرتا دیکھ کر حاضرین محفل نے خوب انجوائے کیا۔
اسی سگمنٹ میں ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کو اسٹیج پر ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ پیش کرنے کے لئے دعوت دی گئی۔یہ ایوارڈ دیا گیا ضیاء محی الدین نے جنہوں نے پاکستانی ٹیلی ویژن کے لئے مشعلِ راہ کا کردار اداکیا۔
فیشن: بہتر فیمل ڈریس ڈیزائنر
فیشن کیٹگری میں ایوارڈز کا اعلان کرنے کے لئے میکال ذوالفقار کے ساتھ معروف مزاحیہ اداکار اور مصنف واسے چوہدری اسٹیج پر بلائے گئے۔ فیشن کیٹگری کا پہلا ایوارڈ سال 2013کے خواتین کے بہترین ملبوسات کے ڈیزائنر تھا۔ اس ایوارڈ کے امیدواروں میں سنا سفیناز، کامیار روکنی، دیپک پروانی، رضوان بیگ اور حسن شہریار یاسین شامل تھے۔تاہم حسن شہریار یاسین نے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔
فیشن: بہتر میل ڈریس ڈیزائنر
بہترین مردانہ ملبوسات کے ڈیزائنر کا ایوارڈ اسماعیل فرید کو دیا گیا، جبکہ نامز د افراد میں عمران راجپوت، عامر عدنان، ہمایوں عالمگیر اور احمد بھام بھی شامل تھے۔
بہترین فیمیل ماڈل
بہترین فیمیل ماڈل کا ایوارڈ آمنہ الیاس اوربہترین میل ماڈل کا اعزاز جہانِ خالد کو دیا گیا۔ اسی درمیان احسن خان اور مہوش حیات نے اپنے گروپ کے ہمراہ بولی وڈ کے مشہور گانے ”تو نے ماری اینٹری یار“پر شاندار رقص کر کے حاضرین کو دنگ کردیا۔
ٹیلی وژن: ایکسٹراز بہترین سٹ کام
سال کا بہترین سٹ کام کا ایوارڈ دانش نواز کو ’ایکسٹراز‘ کے لئے دیا گیا۔ شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کو ’بیسٹ نیو سینسیشن کا ایوارڈ‘ دینے کے لئے اسٹیج پر بلایا گیا جنہوں نے علی رحمان خان اور صنم جہنگ کو ڈرامہ سیریل ’رشتے کچھ ادھورے سے‘میں عمدہ اداکاری کے جلوے دکھانے پر اس اعزاز سے نوازا۔
بہترین فیمیل ایکٹر سوپ
سویرا ندیم اور فرحان علی آغا کو بہترین فیمیل ایکٹر سوپ کا ایوارڈ دینے کے لئے مدعا کیا گیا۔یہ ایوارڈ اریج فاطمہ کو ’ایک پاگل سی لڑکی‘ میں شاندار پرفارمنس کے لئے دیا گیا جبکہ بہترین میل اداکار سوپ کا ایوارڈ ہمایوں اشرف کو دیا گیا۔
بہترین ٹیلی فلم
یہ ایوارڈ رہا ’بے حد‘ کے نام۔ اس گیٹیگری کے لئے ’یوں ہم ملے‘، ’ایک معمولی سی لڑکی‘، ’ذرا سی عورت‘، ’سایا‘ اور ’سوتن‘ جیسی کامیاب ٹیلی کام فلموں کو بھی نامزدگی دی گئی تھی۔
بہترین سپورٹنگ رول فیمیل
اس ایوارڈ کے امیدواروں میں ماریہ واسطی برائے ’رہائی‘، سمینہ پیرزادہ ’زندگی گلزار ہے‘، سکینہ سموں ’اسیر زادی‘، سانیہ شمشاد ’رہائی/اسیر زادی‘ اوریمنا زیدی ’الو برائے فروخت نہیں‘ شامل تھیں مگر کامیاب رہیں سمینہ پیرزادہ۔
بہترین سپورٹنگ رول میل
اس ایوارڈ کے امیدواروں میں سلمان شاہد برائے ’اسیرزادی‘، دیپک پروانی ’کدورت‘، محمود اسلم ’رشتے کچھ ادھورے سے‘، وسیم عباس ’زندگی گلزار ہے‘، نور حسن ’اسیرزادی‘ اور دانش تیمور ’رہائی‘ شامل تھے مگرسلمان شاہد کو گزشتہ سال کے بہترین سپورٹنگ میل ایکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔
بہترین منفی کردار
یہ ایوارڈ ملا نعمان اعجاز کو ’الوبرائے فروخت نہیں‘ کے لئے دیا گیا۔
سب سے موثر اداکاری کا ایوارڈ
اس ایوارڈ کے لئے ’اسیر زادی‘ میں ’بڑی سرکار‘ کا کردار کرنے کے لئے ثانیہ سعید، ’الو برائے فروخت نہیں‘ میں چاچاجی کا کردار ادا کرنے کے لئے سہیل احمداور آپی کا کردار ادا کرنے کے لئے عرسہ غزل اور’اسیر زادی‘ میں آمنہ کا کردار ادا کرنے کے لئے سکینہ سموں کو منتخب کیا گیا اور وہ ہی اس منفرد اعزاز سے نوازی گئیں۔
پاپولر ایوارڈز: ’بہترین آن اسکرین جوڑا ‘
یہ ایوارڈ حسب ِتوقع فواد خان اور صنم سعید کو دیا گیا۔
بہترین ڈرامہ
ہم ٹی کے ناظرین نے ’زندگی گلزار ہے‘ کو گزشتہ سال کا بہترین ڈرامہ قرار دیا۔ ایوارڈ وصول کرنے کے لئے ڈرامہ کے پروڈیوسر مومنہ درید اسٹیج پر آئیں۔
بہترین اداکاراور اداکارہ
بہترین اداکار اور اداکارہ کے ایوارڈ کے لئے ہم ٹی وی کے ناظرین نے ووٹنگ کے ذریعے صنم سعید اور فواد خان کو چنا۔
جیوری ایوارڈ: بہترین مصنف
بہترین مصنف کا ایوارڈ ملا عمیرہ احمد کو ڈرامہ سیریل ’کنکر‘ کے لئے۔