جس سیشن میں بھی ان شخصیات نے شرکت کی وہاں حاضرین کی بڑی تعداد انہیں سننے کے لیے موجود تھی۔
فیسٹیول کا ایک اور سیشن جسے خوب پذیرائی ملی اس کا عنوان تھا ”سرکاری اردو ۔۔ عوامی اردو۔" سیشن میں عارفہ سیدہ زہرہ، ناصر عباس نیر، مسعود اشعر اور فاطمہ حسن شامل تھیں۔
اداکارہ اور ٹی وی میزبان ثانیہ سعید جنہوں نے پاکستانی سنیما کے احیاء کے موضوع پر ہونے والے سیشن میں اپنے خیالات کا اظہار کیا
فیسٹیول میں شریک بھارتی سیاست دان سلمان خورشید جو بھارت کے تیسرے صدر ڈاکٹر ذاکر حسین کے پوتے اور بھارت کے سابق وزیر خارجہ اور سابق وزیر برائے انصاف ہیں۔
سیشن میں شریک پاکستانی اور بھارتی شرکا قریب قریب
فیسٹیول میں بڑی تعداد میں کتابیں بھی فروخت کے لئے رکھی گئی تھیں
پاکستان میں فلموں کی بحالی کے موضوع پر ہونے والے مذاکرے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی
پاکستان تھیٹر اور ٹی وی کا ایک بڑا نام عثمان پیرزادہ
پاکستانی سنیما کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے والے ندیم مانڈوی والا
مسعود اشعر نامور صحافی اور مصنف ہیں۔ پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرچکے ہیں۔ ان کا نام رواں سال ستارہ امیتاز حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہے جو انہیں مارچ میں دیا جائے گا
فاطمہ حسن کراچی کی جانی پہچانی ادبی شخصیت ہیں۔ شاعرہ ہیں اور ابلاغ عامہ میں سن 2007 میں پی ایچ ڈی کرچکی ہیں۔
کتابوں کی خریداری میں مصروف ایک فیملی
ایک سیشن میں برکھا دت کے ساتھ پاکستان کے سینئر صحافی غازی صلاح الدین، فرانسیسی صحافی اولیویئر ترک اور فرحان بخاری
ایک غیر ملکی خاتون کتابوں کے ایک اسٹال پر ورق گردانی کر رہی ہیں
ٹی وی اور فلم سے جڑی نامور شخصیات: نمرا بچہ، ثانیہ سعید، فرجات نبی، ندیم مانڈوی والا اور ٹیپو شریف۔ اس سیشن کی نظامت شہناز رمزی نے سنبھالی۔