'پاکستان کے موجودہ حالات کی وجہ عدلیہ اور فوج کا گٹھ جوڑ ہے'
Your browser doesn’t support HTML5
اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزول جج شوکت عزیز صدیقی نے الزام عائد کیا ہے کہ عدلیہ اور فوج کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ملک آج اس حالت میں ہے۔ ان کے بقول عدلیہ میں اتنی سکت نہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑ سکے البتہ عدلیہ نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے غلط کاموں کو تحفظ فراہم کیا ہے۔ شوکت عزیز صدیقی نے وائس آف امریکہ کے عاصم علی رانا کو انٹرویو میں اپنی معزولی سمیت عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے کردار سمیت مختلف موضوعات پر اظہارِ خیال کیا ہے۔