استنبول میں چہار سو برف ہی برف
استنبول میں قائم ترکی کی سب سے بڑی 'جمیلیہ مسجد' بھی برف میں ڈھکی ہوئی ہے۔
جمیلیہ مسجد کے باہر لوگوں نے سنو مین بنا رکھا ہے۔ ترکی میں برف باری کے باعث درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے بھی نیچے چلا گیا تھا۔
برف باری کے بعد ترک عوام سردی کے موسم کا لطف اُٹھانے بھی باہر نکلے۔ سب سے بڑی، برف میں ڈھکی مسجد کے سامنے تصاویر بھی بنواتے رہے۔
استنبول کے علاوہ دارالحکومت انقرہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں برف باری ہوئی ہے۔
استنبول کے ایک پارک میں برف باری کے باوجود لوگ واک کر رہے ہیں۔
برف باری کے باعث استنبول کے کئی علاقوں میں اب بھی برف موجود ہے جب کہ دھوپ نکلنے کے بعد آہستہ آہستہ برف کم ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق استنبول میں آئندہ 14 روز کے دوران موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
استنبول کے بالاٹ ڈسڑکٹ میں بچے سڑک پر موجود برف سے کھیلنے میں مصروف ہیں۔
استنبول کے یورپی حصے کی جانب رواں دواں فیری پر بھی برف دکھائی دے رہی ہے۔
ترکی کے علاوہ آذربائیجان، آرمینیا اور یورپ کے کئی ملک شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔