پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ سے شکست

پاکستان نے پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے جس میں سب سے نمایاں کامران غلام تھے جنہوں نے ایک چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 54 رنزاسکور کیے۔

پاکستان کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کے ڈین پیٹرسن نے 61 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے 301 رنز میں 89 رنز کے ساتھ ایڈن مارکرم نمایاں بلے باز رہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں پاکستان کے خرم شہزاد نے تین وکٹیں حاصل کی تھی۔ دوسری اننگز میں انہوں نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پہلی اننگز میں نسیم شاہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دوسری اننگز میں انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے سب سے زیادہ 84 رنز بنائے جب کہ ٹیم237 رہا۔

جنوبی افریقہ کے مارکو جینسن نے 52 رنز کے عوض چھ پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کے کپتان باؤما نے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ 40 رنز اسکو کیے جب کہ میزبان ٹیم 148 رنز کا ہدف آٹھ وکٹوں پر حاصل کرکے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کے محمد عباس نے دوسری اننگز میں 54 رنز کے عوض چھ وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ انہوں نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ حاصل کی تھی۔