بالی ووڈ آئٹم سانگز میں جنوبی بھارت کے فنکاروں کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ آئیے حالیہ دنوں میں آنے والے کچھ نئے ساؤتھ انڈین چہروں کی بات کریں۔
کراچی —
جنوبی بھارت کے اداکارخاص کر فنکارائیں آہستہ آہستہ بالی ووڈ کا رخ کرنے لگی ہیں۔ گو کہ ابھی مکمل طور پر بالی ووڈ نے بانہیں پھیلا کر ان کا استقبال نہیں کیا لیکن بالی ووڈ آئٹم سانگز میں ان فنکاروں کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ آئیے حالیہ دنوں میں آنے والے کچھ نئے ساؤتھ انڈین چہروں کی تفصیلات پر نظر ڈالتے ہیں۔ یہ رپورٹ انڈیا ٹوڈے نے شائع کی ہے۔
شریا سرن
شریا سرن وہی ہیں جنہیں آپ نے فلم ’ضلع غازی آباد‘ کے آئٹم سانگ ’چھمیاں نمبر ایک‘ میں دیکھا تھا ۔ اس آئٹم سانگ کے ذریعے وہ ممبئی کی فلم نگری میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہیں اور لگتا ہے کہ وہ کامیاب ہو ہی جائیں گی۔
پریامنی
پریامنی کو آپ اس دور کی سب سے کامیاب فلم ’چنائی ایکسپریس‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ آئٹم سانگ ’ایک، دو، تین، چار‘ میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھ چکے ہیں۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ پریا کو ’چنائی ایکسپریس‘ کی زبردست اور ریکارڈ توڑ کامیابی کا بھرپور فائدہ پہنچے گا۔
مومیتھ خان
یہ وہی فنکارہ ہے جس پر دو آئٹم سانگ پکچرائز ہوچکے ہیں۔ منا بھائی کا ’دیکھ لے‘ اور ’راؤڈی راٹھور‘ کا ’اے رے پریتم پیارے۔‘ دونوں ہی گانوں نے خاصی شہرت حاصل کی۔ گانوں کے ساتھ ساتھ مومیتھ خان کو ہندی فلموں میں اپنی پہچان بنانے کا موقع ملا۔
کرمے کور
کرمے کور ، نام سے پنجابی لگتی ہیں لیکن ہیں ساؤتھ انڈین۔ انہیں آپ جلد پربھو دیو کی ڈائریکشن میں بنی فلم ’ریمبو راج کمار‘ میں شاہد کپور کے ساتھ کام کرتے دیکھیں گے۔ ان کا چہرہ دیکھ کر پیش گوئی کی جارہی ہے کہ ہندی فلموں میں انہیں ہاتھوں ہاتھ لیا جائے گا۔