جنوبی کوریا: صدر کی گرفتاری کی کوشش ناکام

پولیس اہلکار صدارتی رہائش گاہ کے باہر موجود ہیں۔

صدر یون سک یول کے حامیوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ 

ریلی کے شرکا صدارتی رہائش گاہ کے قریب موجود رہے۔ 

صدر کے خلاف تحقیقات میں انہیں تین مرتبہ سمن کیا گیا۔

صدر کے مخالفین کی جانب سے صدارتی رہائش گاہ کی طرف جانے کی کوشش کی گئی۔

مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ 

صدر کے مخالفین نے مطالبہ کیا کہ یون سک یول کو گرفتار کیا جائے۔ 

صدر کے حامیوں نے عدالت کی جانب سے وارنٹ جاری کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔

صدر کو گرفتار کرنے کے لیے جانے والی ٹیم کو اپنی کارروائی معطل کرنا پڑی ہے۔

یون سک یول کو بغاوت اور اقتدار کے غلط استعمال کے معاملے میں تفتیش کا سامنا ہے۔