جنوبی سوڈان سے پناہ گزینوں کی یوگنڈا آمد

جنوبی سوڈان سے بسوں کے ذریعے پناہ گزینوں کو یوگنڈا کے شمال میں قائم مہاجرین کے کیمپ میں منتقل کیا گیا۔

جنوبی سوڈان میں خانہ جنگی کے سبب مجموعی طور پر 35 لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

افریقہ میں پناہ گزینوں کا بحران گزرتے وقت کے ساتھ گھمبیر ہوتا جا رہا ہے۔

یوگنڈا میں قائم ایک کیمپ میں بچے کھیل رہے ہیں۔

نقل مکانی کرنے والے افراد یہ کہہ چکے ہیں کہ انہیں اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت دی جائے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق قحط، لڑائی اور خشک سالی کے سبب جنوبی سوڈان سے 16 لاکھ افراد قریبی ممالک میں منتقل ہو چکے ہیں۔

ہزاروں شہری لڑائی سے بچنے کے لیے اقوام متحدہ کے کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والا ایک پناہ گزین اپنی جوتی کی مرمت کر رہا ہے۔