بیلوں کے ساتھ دوڑنے کا روایتی میلہ

اصل میں یہ میلہ ایک مذہبی تہوار تھا جو حالیہ چند برسوں میں ایک میلے کی سی صورت اختیار کر گیا ہے۔

اس روایتی میلے میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں افراد پامپلونا پہنچتے ہیں۔

ان بھینسوں کے آگے دوڑنے والے روایتی سفید لباس اور سرخ رنگ کا رومال لیے ہوتے ہیں۔

اس روایتی مگر جنونی دوڑ میں بھینسوں کو چھونے پر پابندی عائد ہوتی ہے اور بس جھانسا دے کر بچنا ہوتا ہے۔

ان بھینسوں کی ٹکروں اور ٹاپوں سے بچنا اور ایک دوسرے سے ٹکراتے ہوئے اندھا دھند بھاگتے چلے جانا کئی لوگوں کے لیے ایسا ایڈونچر ہے جسے وہ ساری زندگی یاد رکھتے ہیں۔

بیلوں کی اس دوڑ میں ہر سال کئی افراد زخمی بھی ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود اپنی جان خطرے میں ڈالنے والے لوگوں کی کمی نہیں۔

بیلوں کی دوڑ کا اختتام بل فائٹنگ کے لیے مخصوص ایک میدان میں ہوتا ہے۔

اس اسٹیڈیم میں ایک بل فائٹر موجود ہوتا ہے اور اس لڑائی کا نتیجہ عموماً ان بھینسوں کی یقینی موت کی صورت میں نکلتا ہے۔

بیلوں کی یہ دوڑ اسپین کی ایک قدیم روایت ہے جس پر حالیہ برسوں کے دوران جانوروں کے حقوق اور تحفظ کی تنظیمیں اعتراض بھی کرتی رہی ہیں۔