گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی دنیا بھر میں عالمی وبا کرونا وائرس کا خطرہ مکمل طور پر ٹل نہیں سکا اور گھروں میں موجود اکثر افراد نے اپنی بوریت دور کرنے کے لیے انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا کچھ زیادہ استعمال کیا۔
کسی نے نیٹ فلکس پر سیریز دیکھ کر اپنا دھیان بٹایا تو کسی نے ڈیجیٹل میوزک پلیٹ فارمز پر اپنے من پسندید گلوکاروں کے گانے سن کر خود کو محظوظ کیا۔
اب سال 2021 اپنے اختتام کے قریب ہے۔ دسمبر کے مہینے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین اس بات کا چرچہ کر رہے ہوتے ہیں کہ اس سال کیا کیا چیزیں مقبول یا قابلِ ذکر رہیں۔
موسیقی کے شوقین افراد 'اسپوٹی فائے' کے بارے میں نہ جانتے ہوں ایسا شاید ہی ہو۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ گانے اور پوڈ کاسٹ سن سکتے ہیں۔
سوئڈش پلیٹ فارم 'اسپوٹی فائے' دنیا کی مقبول ترین آڈیو اسٹریمنگ سروس ہے۔
اس اسٹریمنگ سروس کے مطابق دنیا بھر سے اسپوٹی فائے استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 38 کروڑ سے زائد ہے۔
اسپوٹی فائے نے یکم دسمبر کو 'اسپوٹی فائے ریپڈ 2021' یعنی سال 2021 کے مقبول ترین آرٹسٹس، البمز، گانے اور پوڈکاسٹس کی فہرست جاری کی ہے۔
اسپوٹی فائے کے مطابق یہ فہرست ان کے سامعین کی زندگیوں میں 'آڈیو' کے اہم کردار کی عکاسی کرتی ہے۔
تو چلیں جانتے ہیں کہ رواں برس کون کون سے فن کار، گانے، البمز اور پوڈکاسٹس عالمی سطح پر مقبول رہے۔
مقبول ترین آرٹسس
1۔ بیڈ بنی
گزشتہ برس کی طرح رواں برس بھی پورٹو ریکو سے تعلق رکھنے والے گلوکار اور ریپر بیڈ بنی مقبول ترین آرٹسٹ کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
2۔ ٹیلر سوئفٹ
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ مقبول ترین آرٹسٹ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آئی ہیں۔
3۔ بی ٹی ایس
رواں برس کی مقبول ترین آرٹس کی فہرست میں جنوبی کوریائی بینڈ بی ٹی ایس تیسرے نمبر پر رہا۔
4۔ ڈریک
کینیڈین ریپر ڈریک مقبول ترین آرٹس کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آئے ہیں۔
5۔ جسٹن بیبر
کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر رواں برس سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے آرٹسٹ میں پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
مقبول ترین البم
1۔ سار- اولیویا روڈریگو
رواں برس امریکی گلوکارہ اولیویا روڈریگو کا البم 'سار' سب سے زیادہ پسند کیا گیا ہے۔
2۔ فیوچر نوسٹالجا- دعا لیپا
گلوکارہ دعا لیپا کا البم 'فیوچر نوسٹالجا' 2021 میں سب سے زیادہ سنے جانے والے البم میں دوسرے نمبر پر آیا ہے۔
3۔ جسٹس- جسٹن بیبر
کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا البم 'جسٹس' کا تیسرا نمبر ہے۔
4۔ ایڈ شیرین
گلوکار ایڈ شیرین کا البم '=' مقبول ترین البم کی فہرست میں چوتھے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔
5۔ پلینیٹ ہر- دوجا کیٹ
امریکی ریپر دوجا کیٹ کا البم 'پلینٹ ہر' اسپوٹی فائے کے مقبول ترین البم کی فہرست میں پانچویں نمبر پر رہا ہے۔
مقبول ترین گانے
1۔ ڈرائیورز لائسنس، اولیویا روڈریگو
رواں برس گلوکارہ اولیویا روڈریگو کا گانا 'ڈرائیورز لائسنس' سب سے زیادہ سنا گیا۔
2۔ مونٹیرو، لل ناس ایکس
امریکی ریپر لل ناس کا گانا 'مونٹیرو' 2021 میں سب سے زیادہ سنے جانے والے گانوں میں دوسرے نمبر پر رہا۔
3۔ اسٹے، دی کڈ لوروائے اینڈ جسٹن بیبر
اسپوٹی فائے کی 2021 کے مقبول ترین گانوں میں دی کڈ لوروائے اینڈ جسٹن بیبر کا گانا 'اسٹے' تیسرے نمبر پر آیا ہے۔
4۔ گڈ فار یو، اولیویا روڈریگو
مقبول ترین گانوں کی فہرست میں اولیویا روڈریگو کا گانا 'گڈ فار یو' چوتھے نمبر پر رہا۔
5۔ لیوی ٹیٹنگ، دعا لیپا
دعا لیپا کا گانا 'لیوی ٹیٹنگ' رواں برس کے مقبول ترین گانوں میں پانچویں نمبر پر ہے۔
مقبول ترین پوڈ کاسٹس
1۔ دی جو روگن ایکسپیریئنس
رواں برس امریکی کمنٹیٹر جو روگن کا پوڈکاسٹ 'دی جو روگن ایکسپیریئنس' مقبول ترین پوڈکاسٹس کی فہرست میں نمبر ون پر آیا ہے۔
2۔ کال ہر ڈیڈی
ایلکس کوپر کا پوڈ کاسٹ 'کال ہر ڈیڈی' 2021 میں سب سے زیادہ سنے جانے والے پوڈکاسٹس میں دوسرے نمبر پر ہے۔
3۔ کرائم جنکی
ایشلے فلاورز کا پوڈکاسٹ 'کرائم جنکی' مقبول ترین پوڈکاسٹس کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔
4۔ ٹیڈ ٹاکس ڈیلی
رواں برس سب سے زیادہ سنے جانے والے پوڈکاسٹس میں 'ٹیڈ ٹاکس ڈیلی' چوتھے نمبر پر آیا ہے۔
5۔ دی ڈیلی
اسی طرح پانچویں نمبر پر رہنے والا پوڈکاسٹس 'دی ڈیلی' ہے۔