سوڈان کے وزیر اطلاعات نے جمعرات کو ان گرفتاریوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حراست میں لیے جانے والے افراد میں انٹیلی جنس کے سابق وزیر صلاح گوش بھی شامل ہیں۔
سوڈان میں امریکی حکام نے کہاہے کہ انہوں نے انٹیلی جنس کے سابق سربراہ سمیت کئی دوسرے عہدے داروں کو حکومت کاتختہ الٹنے کے ایک مبینہ منصوبے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
سوڈان کے وزیر اطلاعات نے جمعرات کو ان گرفتاریوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حراست میں لیے جانے والے افراد میں انٹیلی جنس کے سابق وزیر صلاح گوش بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گوش اور فوج اور انٹیلی جنس کے کئی دوسرے عہدے داروں پر حکومت گرانے کے مبینہ منصوبے میں شریک ہونے کا شبہ ہے۔
کئی افراد نے نامہ نگاروں کوبتایا کہ انہوں نے رات کے وقت خرطوم کی ایک مرکزی شاہراہ پر ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو حرکت کرتے ہوئے دیکھا ، جب کہ دن کے وقت صورت حال معمول کے مطابق رہی۔
ملک کے جنوبی حصے کی علیحدگی کے بعد افراط زر کی بلند شرح سے سوڈان کے شہریوں میں حکومت کے خلاف برہمی میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔
جون اور جولائی میں سوڈان کی سیکیورٹی فورسز نے صدر عمر البشیر کی برطرفی کا مطالبہ کرنے والے سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کیاتھا۔
صدر عمرالبشیر گذشتہ 23 سال سے اقتدار میں ہیں۔
حزب اختلاف کے اتحاد کے ایک ترجمان نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو جمعرات کے روز بتایا کہ ان کا اتحاد حکومت کا تختہ الٹنے کی کسی سازش کا حصہ نہیں ہے۔