قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کا رنگا رنگ آغاز
اتوار کو قطر میں دنیائے فٹ بال کا سب سے بڑا میلہ سجا۔
افتتاحی تقریب میں قطر سمیت امریکی، کورین اور دیگر ملکوں کے کئی معروف فن کاروں نے اپنی پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگائے۔
دوحا کے البیت اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کا ایک منظر۔
فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں فن کاروں کی پرفارمنس۔
قطر کے دارالحکومت دوحا کے البیت اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے فیفا ورلڈ کپ 2022 کا آغاز ہوا۔
یہ پہلا موقع تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کا کوئی ملک فٹ بال کے عالمی مقابلے کی میزبانی کر رہا ہو۔
اسٹیڈیم میں شان دار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
شائقین قطر اور ایکواڈور کے درمیان گروپ اے کے پہلے میچ کو دیکھ رہے ہیں۔
ٹورنامنٹ کا آغاز میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان میچ سے ہوا۔ ایکواڈور نے قطر کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
قطر اور ایکواڈور کے درمیان ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کے بعد شائقین آتش بازی سے محظوظ ہو رہے ہیں۔
فٹ بال کے عالمی میلے میں 12 لاکھ شائقین کی آمد متوقع ہے۔