قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے پہلے انتخابات

انتخابات کو پُر امن بنانے کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ نیم فوجی اہلکاروں نے ووٹرز کی پولنگ اسٹیشن میں داخلے کے وقت تلاشی لی۔

 

الیکشن عملہ حق رائے دہی استعمال کرنے والے افراد کے انگوٹھے پر سیاہی سے نشان لگا رہا ہے۔
 

 

جمرود کے پولنگ اسٹیشن میں ایک بزرگ شہری بیلٹ باکس میں اپنا ووٹ ڈال رہے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں کے لیے انتخابات میں خواتین نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

قبائلی اضلاع کے ووٹرز جمرود میں واقع ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔