ٹوکیو کے 'اولمپک ولیج' کی سیر
اولمپک ولیج میں 21 کثیر المنزلہ عمارتیں شامل ہیں جن میں مجموعی طور پر 3600 کمرے ہیں۔
ولیج کے اندر نقل و حرکت کے لیے الیکٹرک گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔
رہائشی کمروں میں گتے سے تیار کیے گئے ایسے بستر رکھے گئے ہیں جنہیں استعمال کے بعد ری سائیکل کیا جاسکے گا۔
اولمپک ولیج میں کرونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔
جسمانی درجہ حرارت کی جانچ کے لیے آلات اور سینیٹائزر مشینیں بھی رکھی گئی ہیں۔
اولمپک ولیج میں بینک کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
یہاں قیام کرنے والوں کی ورزش کے لیے خصوصی کمپلیکس بھی تیار کیا گیا ہے۔
ولیج میں کھلاڑیوں کی تفریح کا انتظام بھی ہے۔
میڈیا ٹور میں کھلاڑیوں کے رہائشی انتظامات اور دیگر سہولتوں کے بارے میں بتایا گیا۔
اولمپک ولیج میں قیام کرنے والے کسی کھلاڑی یا عملے کے فرد کو بخار ہونے کی صورت میں ان کے لیے خصوصی ’فیور روم‘ تیار کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مختلف مقامات پر ہینڈ سینیٹائزر رکھے گئے ہیں۔
جاپان میں بعض گروپ کرونا وبا کے دوران اولپمک مقابلوں کے انعقاد کی مخالفت بھی کر رہے ہیں اور ان کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا ہے۔