نئی ٹرمپ انتظامیہ: اہم عہدوں کے لیے ایلون مسک سمیت متعدد ناموں پر غور

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک 27 اکتوبر 2024 کو نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک ریلی کے دوران اسٹیج پر آتےہوئے۔ فوٹو۔

  • نو منتخب صدرٹرمپ اپنی نئی انتظامیہ میں اہم عہدوں کیلئے تقرریوں پر غور کرنے کے لیے تیزی سے کام کررہے ہیں.
  • الیکشن سے پہلے ہی انکے ٹرانزیشن چیفس نے کچھ اعلیٰ عہدوں کے لیے،کچھ ممکنہ امیدواروں سے ملاقات کی تھی۔
  • ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک اور امریکہ کےمممتازسیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والےرابرٹ ایف کینیڈی جونیئران میں شامل ہوسکتے ہیں۔

نو منتخب صدر ڈونلڈٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اپنی نئی انتظامیہ میں اہم عہدوں کیلئے تقرریوں پر غور کرنے کے لیے تیزی سے کام کررہے ہیں اور وہ دنوں کے اندر ہی کچھ کا نام دے سکتے ہیں۔

اپنے آپشنز پر غور کرنے کے لیے ٹرمپ فلوریڈا میں ساحل سمندر پر اپنی رہائش گاہ مار-اے-لاگو اسٹیٹ میں اپنے معاونوں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

Your browser doesn’t support HTML5

ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں خطاب میں کیا کہا؟

انتخابات سے پہلے ہی، ٹرانزیشن چیفس، ہاورڈ لٹنک اور لنڈا میکموہن نے کچھ اعلیٰ عہدوں کے لیے،کچھ ممکنہ امیدواروں سے ملاقات کی تھی۔ یہ عہدے یا تو وائٹ ہاؤس میں یا کابینہ کی سطح کے محکموں اور دیگر ایجنسیوں کی سربراہی کے لیے ہوسکتے ہیں۔

ٹرمپ دنیا کے امیر ترین شخص، ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کو، جو ٹرمپ کے ایک کٹر حامی اور انکی مہم کے بڑے عطیہ دہندہ ہیں، حکومت کی نااہلیوں کاپتہ چلانے اور ضرورت سے زیادہ اخراجات کو روکنے کے لیے کسی نئے عہدے پر مقرر کر سکتے ہیں۔

SEE ALSO: محکمہ انصاف کا ایلون مسک کو الیکشن مہم کے دوران افراد کو دس لاکھ ڈالر دینے پر انتباہ

ٹرمپ کے ایک اور بڑے سیاسی حامی، رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو، جو کہ امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے کے ایک مممتاز خاندان سے تعلق رکھتے ہیں،صحت کے مسائل کی نگرانی کے لیے نامزد کیا جا سکتا ہے، حالانکہ انہوں نے COVID ویکسین کو غیر ضروری قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

SEE ALSO: رابرٹ کینیڈی جونئیر کی صدارتی مہم؛ کن باتوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے؟

وال سٹریٹ کے کئی فنانسرز، اعلیٰ سطحی اقتصادی عہدوں کے لیے زیر غور ہیں، اور ٹرمپ کے معاونین کا کہنا ہے کہ کچھ ریپبلکن سینیٹرز کو کابینہ کی سطح کی ایجنسیوں کی سربراہی کے لیے نامزد کیا جا سکتا ہے۔

ٹرمپ کے معاونوں نے بائیڈن انتظامیہ کے دور میں گزشتہ چار برسوں میں اختیار کی گئی پالیسیوں کو ختم کرنے کے لیےایسے ممکنہ ایگزیکٹو احکامات اور ضوابط میں تبدیلیوں کی ایک لمبی فہرست بھی تیار کی ہے، جس پر نئے صدر دفتر میں اپنے پہلے دن دستخط کر سکتے ہیں۔

SEE ALSO: ٹرمپ کی جیت پر عالمی ردِ عمل؛ کس نے کیا کہا؟

ابتدا میں بائیڈن ٹرمپ کے خلاف، اپنے دوبارہ انتخاب کے لیےمقابلے میں حصہ لے رہے تھےلیکن جون میں ٹرمپ کے ساتھ ڈبیٹ میں ان کی تباہ کن کارکردگی اور رائےعامہ کے جائزوں میں گرتی ہوئی ریٹنگ نے انہیں مقابلہ سے الگ ہونےپرمجبورکردیا ۔ اور انہوں نے کاملا ہیرس کی حمایت کی۔

بدھ کے روز ایک بیان میں، بائیڈن نے ہیرس کی مہم کے لیے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ "غیر معمولی حالات میں، انہوں نے قدم بڑھایا اور ایک تاریخی مہم کی قیادت کی۔

صدر بائیڈن اور کاملا ہیرس اگست میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں۔فوٹو رائٹرز

VOA کے قومی سلامتی کے نمائندے جیف سیلڈن نے اس رپورٹ میں تعاون کیاہے۔