شام: امدادی قافلے پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سرگرمیاں معطل
حلب کے لیے امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر ہوئے ایک فضائی حملے میں 20 شہری اور شام کی ہلال احمر کا ایک کارکن مارے گئے تھے۔
اس حملے میں تقریباً ایک سو ٹن انتہائی ضروری خوراک اور ادویہ بھی برباد ہو گئیں۔
ماسکو اور دمشق اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کر چکے ہیں۔
امدادی قافلہ حلب میں باغیوں کے زیرِ قبضہ دیہی علاقوں میں جا رہا تھا۔
اقوام متحدہ نے شام میں تمام امدادی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شامی فوج اور باغی ایک دوسرے پر سات روز قبل شروع ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔
فرانسیسی تنظیم انٹرنیشنل یونین آف میڈیکل کیئر اور ریلیف آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ حلب میں اس کے ایک مرکز پر ہونے والی فضائی کارروائی میں عملے کے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔