|
امریکہ میں الیکشن کے دن انتخابات کے ختم ہونے کے بعد ووٹوں کو انتخابی دفاتر تک بحفاظت پہنچانے کے لیے مختلف ریاستوں میں مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں۔اہم سوئنگ ریاست پنسلوینیا میں مختلف کاؤنٹیز اس مقصد کےلیے مختلف طریقے استعمال کرتی ہیں۔
پولیس اپنی حفاظت میں،سیل بند کنٹینرز اور دیگر دستاویزات کو انتخابی دفاتر تک پہنچاتی ہے۔
مثال کے طور پر، ہیرس برگ کے مشرق میں واقع کاؤنٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر الیکشنز ، اسیفنی نوجیری کے مطابق برکس کاؤنٹی میں، پول ورکرز ووٹوں کو سیل بند ڈبوں میں کاؤنٹی الیکشن آفس تک واپس لے کر جائیں گےجہاں انہیں ایک محفوظ کمرے میں لاک کر دیا جائے گا۔
فلاڈیلفیا میں، قانون نافذ کرنے والے مقامی ادارے پولنگ کے مراکز سے ووٹوں کے ڈبے اکٹھے کرنے میں براہ راست کردار ادا کرتے ہیں۔
فلاڈیلفیا کے سٹی کمشنربلوسٹین نے، جو اس شہر کے انتخابات نگراں بورڈ میں خدمات انجام دیتے ہیں کہا کہ پولنگ ختم ہونے کے بعد فلاڈیلفیا کے پولیس افسر شہر بھر کے پولنگ کے مراکز پر جائیں گے اور ووٹوں کے ڈبوں کو اکٹھا کر کے انہیں رات ختم ہونے پر ہمارے ہیڈ کوارٹر میں واپس بھیجیں گے۔
شہر میں ہر علاقے کو ایک بڑا کینوس بیگ دیا جاتا ہے، اور ووٹوں کے کنٹینرز پولیس اہلکار اس تھیلے میں رکھ کر انتخابی دفتر پہنچاتے ہیں۔
الیکشن ڈویژن کے ڈویژن مینیجر ڈیوڈ ووئے نے کہا کہ الیگنی کاؤنٹی میں پولنگ ختم ہونے کے بعد، پول ورکرز ووٹوں کو سیل بند بیگوں میں ان علاقائی رپورٹنگ مراکز تک لے کر جائیں گے، جہاں انتخابی نتائج ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔
وہاں سے، کاؤنٹی پولیس کی نگرانی میں ووٹوں کو ایک گودام تک پہنچایا جاتا ہے جہاں انہیں مفقل پنجرو ں میں محفوظ کیا جاتا ہے جن کی 24 گھنٹے نگرانی کی جاتی ہے۔