امریکہ کے شہر ڈیٹرائیٹ میں ’آٹو شو‘
امریکہ کی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائیٹ میں جاری کار شو میں نئے اور جدید ماڈلز کی گاڑی متعارف کرائی گئی ہیں۔
نمائش کی کوریج کے لیے پانچ ہزار صحافیوں کے علاوہ لگ بھگ آٹھ لاکھ افراد گاڑیاں دیکھنے کے لیے آٹو شو آئیں گے
مختلف کمپنیوں کی جانب سے ایک سے بڑھ کے ایک کار نمائش کے لیے پیش کی گئی۔
امریکہ کے شہر ڈیٹرائیٹ میں جاری کار شو میں نئے ماڈل کی الیکٹرک کار بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
اس آٹو شو میں جدید سہولیات سے لیس کاریں نمائش کیلئے رکھی گئی ہیں۔
اس نمائش میں دنیا بھر سے معروف گاڑیوں کی کمپنیاں سال دو ہزار چودہ کیلئے نئے پرآسائش اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ماڈلز متعارف کروا رہے ہیں۔
نئے ماڈل کی ماحول دوست الیکٹرک کار اس شو میں عوامی وجہ کا مرکز بنی رہی ۔
گاڑیوں کے بارے میں کار مینو فیکچررز کا دعوٰی ہے کہ مستقبل میں ان گاڑیوں کی مدد سے وقت اور ایندھن کی بچت ممکن ہو سکے گی۔
آٹو شو میں رکھی گئی چمچماتی گاڑیوں کے ماڈلز اور خوبصورت ڈیزائنز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
1950ء کی دہائی میں ڈیٹرائٹ کے عروج کے زمانے میں یہاں کی آبادی 18 لاکھ تھی جو 2010ء میں 70 ہزار رہ گئی۔