سوا تین کروڑ سے زائد ووٹ ڈالے جا چکے ہیں

امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں سے ہر ایک جلد ووٹنگ کے اور اس کے آغاز کے وقت کے حوالے سے اپنے اصول طے کرتی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کولوراڈو، نواڈا اور ورجینیا میں انتخابی دن سے قبل ہونے والی ووٹنگ ڈیمو کریٹ ہلری کلنٹن کے حق میں جا رہی ہے۔

رئیل کلئیر پولیٹکس کے جائزے میں ہلری کلنٹن کو ٹرمپ کے44.8 فیصد اوسط ووٹوں کے مقابلے میں 46.6 فیصد ووٹوں کے ساتھ معمولی سبقت حاصل ہے۔

زیادہ تر ریاستوں میں قبل از وقت پولنگ کا عمل انتخابات سے دو یا تین ہفتے پہلے شروع ہوتا ہے۔

امریکی انتخابات کے لیے جاری ووٹنگ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 3 کروڑ 30 لاکھ امریکی اگلے صدارتی انتخابات کےلیے پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔

یونیورسٹی آف ورجینیا کے ایک سیاسی تجزیہ کار کائل کونڈک کہتے ہیں کہ ایسا کوئی امکان نہیں ہے کہ ایف بی آئی کے تازہ ترین انکشافات بہت سے ووٹروں کے ذہنوں کو تبدیل کر رہے ہیں۔