افغانستان: فوجی اڈوں کی حوالگی کا عمل شروع
صوبۂ ہلمند میں اڈے کی حوالگی کے موقع پر انتونک کیمپ میں دونوں ممالک کے فوجی موجود ہیں۔
امریکی فوج کا 20 برس بعد مکمل انخلا شروع ہو چکا ہے۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے اعلان کے مطابق افواج کی واپسی 11 ستمبر 2021 تک مکمل ہونی ہے۔
فوجی اڈے سے امریکی پرچم اتارنے کے بعد افغانستان کا پرچم لہرا دیا گیا۔
امریکی صدر نے افغانستان سے امریکی فورسز کے انخلا کا اعلان کر رکھا ہے۔
افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔
یکم مئی کو صوبۂ لوگر میں کار بم دھماکے سے املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
صوبہ لوگر میں ہونے والے کار بم حملے میں ایک مسجد متاثر ہوئی ہے۔
امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طالبان سے لگ بھگ 20 برس جاری رہنے والی جنگ اب منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے۔ جنگ میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔