تصاویر: جارج ایچ ڈبلیو بش کی آخری رسومات

صدر بش کی میت گزشتہ دو روز سے واشنگٹن ڈی سی میں کیپٹل ہِل کی عمارت میں رکھی گئی ہے جہاں موجودہ اور سابق اعلیٰ امریکی حکام اور عام عوام انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آ رہے ہیں۔

صدر جارج ڈبلیو بش کی آخری رسومات امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بدھ کے روز سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔

صدر بش جمعے کی رات ریاست ٹیکساس میں طویل علالت کے بعد 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

بدھ کے روز بش کے انتقال کا سوگ منانے کے لیے امریکہ کی وفاقی حکومت بند رہے گی۔

صدر ٹرمپ نے پانچ دسمبر یعنی بدھ کے دن کو یوم سوگ قرار دیا ہے۔

آنجہانی صدر کے بیٹے اور فلوریڈا کے سابق گورنر جیب بش اپنی اہلیہ کے ہمراہ میت کے پاس موجود ہیں۔

بدھ کی دوپہر تک امریکی عوام اور معززین آنجہانی صدر کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔

آنجہانی صدر کی آخری رسومات سرکاری سطح پر ادا کی جائیں گی۔

صدر ٹرمپ اور خاتون اول واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل کیتھیڈرل میں آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

امریکہ کے قدیم باشندوں کے نمائندے اپنے روایتی لباس میں آنجہانی صدر کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔