جارج کلونی اور امل عالم الدین رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار

دو بار آسکر ایوارڈ جیتنے والے 53 سال کے کلونی اور ان کی 36 سالہ منگیتر اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والےمہمانوں کو کشتیوں کے ذریعے امن کینال ریزورٹ تک  لانے کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

جارج کلونی اور امل کی طرف سے شادی کی تقریب کے لیے 150 سے زائد ہالی وڈ کے فلمی ستاروں اور دیگر نامور شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

جارج کلونی نے شادی کے لیے اٹلی کے شہر وینس کا انتخاب کیا۔

دولہا اور دلہن کی کشتی پولیس کے دستوں کی حفاظت میں وینس کے ہوٹل پہنچائی جائے گی۔

خوبصورت جوڑا گرانڈے نہر پر واقع شہر کے ایک 24 کمروں پر مشتمل سیون اسٹار 'امن کینال گرانڈے ریزورٹ' میں شادی کے استقبالیہ کی میزبانی کرے گا۔

امل عالم ادین کا شمار برطانیہ کی 21 خوبرو خاتون وکیلوں میں کیا جاتا ہے۔

رواں برس اپریل میں اداکار جارج کلونی اور امل عالم الدین کی منگنی ہوئی۔