نیو ہمپشائر پرائمری انتخابات میں ٹرمپ اور سینڈرز سرفہرست

ڈیموکریٹک کی طرف سے نامزدگی کے امیدوار سینیٹر برنی سینڈرز نے 60 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی جیت کی خوشی میں جشن منا رہے ہیں۔

امریکہ کے نئے صدر کے لیے بطور امیدوار نامزدگی کی دوڑ میں شامل ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک برنی سینڈرز نیو ہیمپشائر کے پرائمری انتخابات میں برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

نیو ہیمپشائر میں غیر ہسپانوی سفید فام ووٹروں کی تعداد دو ہزار دس کے اعدادوشمار کے مطابق 92 فی صد ہے۔

ہلری کلنٹن اپنے شوہر سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ہمراہ اسٹیج پر آئیں اور کھلے دل کے ساتھ شکست کو تسلیم کیا۔

منگل کو ووٹنگ کا عمل ختم ہوتے ہی ذرائع ابلاغ کے تقریباً تمام بڑے اداروں نے سینڈرز اور ٹرمپ کو فاتح کے طور پر پیش کرنا شروع کیا۔