صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ریپبلکن اُمیدواروں کا مباحثہ

امریکہ میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل اہم ریپبلکن امیدواروں کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں کم سے کم اجرت میں اضافے کی حمایت نہیں کریں گے۔

ٹیکسوں اور اجرتوں کی شرح پہلے ہی کافی بلند ہے جس سے امریکہ کے لیے عالمی منڈیوں میں مسابقت مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

ریپبلکن پارٹی کے مباحثے میں آٹھ امیدواروں نے حصہ لیا جنہیں حالیہ جائزہ رپورٹس میں مقبولیت کے اعتبار سے کم ازکم 2.5 فیصد پسندیدگی حاصل ہے۔

ریپبلکن پارٹی کا چوتھا مباحثہ منگل کو ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی میں منعقد ہوا ۔

فلوریڈا کے سابق گورنر جیب بش نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری  "بہت سے خاندانوں کی تقسیم" کا باعث بنے گی۔