بیشتر ممالک کے نوجوان جوڑے اس دن شادی کے بندھن میں بندھتے ہیں تو دوسری طرف پیار کرنے والے ایک دوسرے سے پھولوں اور تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں۔
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح تھائی لینڈ کے نوجوانوں میں بھی اس دن کو نہایت اہتمام سے منایا جاتا ہے۔ دارالحکومت بینکاک میں ایک جگہ ایسی بھی ہے جسے 'ڈسٹرکٹ آف لو' کہا جاتا ہے۔ یہاں ویلنٹائن ڈے پر خواتین مختلف طریقوں سے اظہار محبت کرتی نظر آتی ہیں۔
عراق کے شہر موصل میں ویلنٹائن ڈے کی تقریبات ایک رات قبل ہی شروع ہو جاتی ہیں۔ اس موقع پر شاپنگ مالز لال غباروں اور پھولوں سے سجائے جاتے ہیں۔
بینکاک میں مختلف ریستورانوں کے ملازمین ویلنٹائن کے موقع پر آنے والے جوڑوں کا مختلف انداز میں استقبال کرتے ہیں۔ کوئی نقلی پر لگا کر پری بنتا ہے اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہے تو کوئی اس کے لیے دیگر منفرد انداز اپناتا ہے۔
ان دنوں دنیا کے کئی ملک کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں جس سے بچنے کے لیے ہر وقت چہرے پر ماسک پہننا ضروری ہے۔ تھائی لینڈ میں شادی کی رجسٹریشن کے لیے سرکاری ادارے میں آنے والے جوڑوں کو بھی ماسک پہن کر شادی کرنا پڑی۔
دل کی شکل سے مشابہہ سرخ رنگ کے غبارے، سرخ رنگ، سرخ گلاب اور سرخ لباس ویلنٹائن ڈے کی پہچان بن گئے ہیں۔ اس موقع پر ان کی خرید و فروخت اور تیاری میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔
سرخ گلاب اور دیگر دوسرے خوشبو دار پھولوں کی فروخت بھی ویلنٹائن ڈے پر حد درجہ بڑھ جاتی ہے۔ پھولوں کی مارکیٹ میں گاہکوں کا رش اس قدر زیادہ ہوتا ہے کہ شام سے پہلے ہی پھول اور کلیاں سب ختم ہو جاتی ہیں۔
ویلنٹائن ڈے پر منیلا کی فلاور مارکیٹ میں گلدستے خریدنا بھی معمول کی بات بن گئی ہے۔ بڑی چھوٹی تمام دکانوں میں پھول اور گلدستے لدھے ہوتے ہیں جب کہ شام تک ان کی تعداد انگلیوں پر گنی جا سکتی ہے۔
کرونا وائرس کا خوف اپنی جگہ۔ دنیا بھر کے سارے کام جہاں ماسک پہن کر کیے جا رہے ہیں وہیں ایک خاتون ویلنٹائن ڈے پر ماسک پہن کر تحائف خرید رہی ہیں۔
ویلنٹائن ڈے پر ریستورانوں میں فیمیلیز کے ساتھ کھانے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ خصوصی طور پر فیملیز کھانے کے لیے اس روز ریستورانوں کا رخ کرتی ہیں۔
ویلنٹائن ڈے پر دکان داروں اور تاجروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر چاکلیٹس اور دیگر تحفے پیک کیے جاتے ہیں۔ چاکلیٹ کو بھی ویلنٹائن ڈے کا اہم تحفہ سمجھا جاتا ہے۔
ویلنٹائن ڈے پر دیے جانے والے تحائف کی فہرست محدود نہیں۔