وینزویلا میں سب سے بڑے کرنسی نوٹ ختم

وینزویلا کی حکومت نے 100 بولیور کے نوٹ بدھ تک ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اے ٹی ایم مشینوں کے باہر پیسے نکالنے والوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔

حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کے اس اقدام سے سمگلنگ کی روک تھام اور خوراک اور دوسری اشیا کی کمی دور کرنے میں مدد ملے گي۔

اس سے قبل حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ چھ بڑے کرنسی نوٹ جاری کرے گی جن کی مالیت 500 سے 20 ہزار بولیور ہو گی۔

وینزویلا میں 100 بولیور کے بینک نوٹ کی قیمت میں گذشتہ چند سالوں میں بڑی کمی آئی ہے اور اب اس کی قیمت دو امریکی سینٹ کے برابر رہ گئی ہے۔

وینزویلا میں سب سے زیادہ قیمت والا نوٹ 100 بولیور ہے۔