امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے سرکاری طور پر 'روز گارڈن' دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو مختلف صحافیوں کو 'روز گارڈن' کا دورہ کرایا گیا۔
خاتونِ اول نے کہا کہ روز گارڈن میں کی جانے والی تبدیلیوں میں تعمیرات اور باغبانی کے ماہرین کے علاوہ ڈیزائن اور تاریخی مقامات کی حفاظت کرنے والے ماہرین بھی شامل تھے۔
اب 'روز گارڈن' میں نئے پھول لگائے گئے ہیں اور راہ داریوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس مقام پر معذور افراد کی آمدورفت کے لیے سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
وائٹ ہاؤس اوول آفس کے قریب واقع ہے۔ خاتون اول لیڈی میلانیا منگل کو اسی مقام سے ری پبلکن نیشنل کنونشن سے خطاب کریں گی۔
'روز گارڈن' میں ان دنوں گویا سفید پھولوں کی بہار آئی ہوئی ہے اور ہر طرف سبزہ ہی سبزہ نظر آتا ہے۔
گزشتہ چھ دہائیوں میں 'روز گارڈن' میں بہت سی اہم تقریبات منعقد کی گئیں۔
'روز گارڈن' کو مشہور باغبان بنی میلن نے مکمل کیا تھا۔
روز گارڈن کی آرائش کا یہ منصوبہ نجی افراد کے چندے سے مکمل ہوا ہے۔ تاہم وائٹ ہاؤس نے اس پر آنے والی مجموعی لاگت سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔
پھولوں کی اوٹ سے نظر آتی سفید عمارت کا شاندار منظر
مختلف رنگوں اور قسموں کے بہت سے پھول 'روز گارڈن' کی خوبصورتی میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔
روز گارڈن میں پھولوں اور پودوں کو ایک خاص ترتیب اور تراش خراش کے ساتھ اگایا گیا ہے۔
'روز گارڈن' میں لگے کچھ درخت خاصے پرانے ہیں جن کے ارد گرد بہت سے واقعات اور کہی ان کہیں داستانیں بکھری پڑی ہیں۔