آریانا گرانڈے کون ہیں؟

اُن کی البم ’یوئرز ٹُرولی‘ اگست، 2013ء میں رلیز ہوئی۔ گرانڈے کی سنہ 2014میں رلیز ہونے والی البم ’مائی ایوری تھنگ‘ کی ایک ہی ہفتے میں 169000 کاپیاں فروخت ہوئیں، جو شہرت کے پہلے پائیدان تک پہنچا

آریانا گرانڈے امریکی پوپ سنگر، رقاصہ اور ایکٹریس ہیں۔ گرانڈے سنہ 1993 میں فلوریڈا کے شہر، بوکا رٹون میں پیدا ہوئیں، اور کم عمری ہی میں اسٹیج پر اداکاری کے جوہر دکھانے لگیں۔


وہ ابھی 15 برس کی تھیں، جب اُنھوں نے ’براڈوے‘ کے ایک کھیل میں اداکاری کی، جس کے بعد ٹیلی ویژن پر چند مختصر کردار ادا کیے؛ جس کے بعد اُنھیں شہرت ملی، اور وہ ٹی وی ڈرامے ’وکٹورئیس‘ میں نمودار ہوئیں، جس کی عکس بندی ’پرفارمنگ آرٹس ہائی اسکول‘ میں کی گئی۔ گرانڈے کو ’کیٹ ویلنٹائن‘ کے نام سے گلوکارہ اور ایکٹریس کا مزاحیہ کردار دیا گیا۔


’وکٹورئیس‘ ہی سے اُن کے پوپ میوزک کیرئر کی ابتدا ہوئی؛ اور اُنھیں ’یونیورسل ریپبلک ریکارڈ لیبل‘ کی پیش کش ہوئی۔ سنہ 2012 میں اُن کا گانا ’پُٹ یوئر ہارٹس اَپ‘ مارکیٹ میں آیا، جس نے چاہنے والوں کے دل موہ لیے، جو کافی عرصہ ‘پوپ چارٹس‘ میں ‘نمبر 25‘ پر رہا۔


اُن کی البم ’یوئرز ٹُرولی‘ اگست، 2013ء میں رلیز ہوئی۔ گرانڈے کی سنہ 2014میں رلیز ہونے والی البم ’مائی ایوری تھنگ‘ کی ایک ہی ہفتے میں 169000 کاپیاں فروخت ہوئیں، جو شہرت کے پہلے پائیدان تک پہنچا۔


سنہ 2015میں گرانڈے نے موسم تعطیلات کی البم ’کرسمس اینڈ چِل‘ اور ’فوکس‘ جاری کی۔


فروری، 2016ء میں اُنھوں نے ’ڈینجرس وومین‘ کے نام سے اپنی تیسری البم جاری کی اور مارچ کے مہینے میں 100 چنیدہ گانوں میں سے اُن کی پیش کش قابلِ رشک نمبر 10 کی سطح پر رہی۔


اس کے بعد، گرانڈے تاریخ کی پہلی خاتون بن گئیں جن کی یکے بعد دیگرے، تین یکتا کاوشیں سرکردہ 100 گانوں کے ’بِل بورڈ‘ چارٹ پر 10 کے درجے کے اندر نمایاں رہیں۔


گرانڈے کے کارہائے نمایاں میں تین مرتبہ ’امریکن میوزک ایوارڈس‘، وہ سال کی ’میوزک بزنس ایسو سی ایشن‘ کی نمایاں ترین آرٹسٹ قرار پائیں؛ ’ایم ٹی وی میوزک ایوارڈ‘، تین ’ایم ٹی وی یورپ میوزک ایوارڈس‘؛ اور چار بار ’گریمی ایوارڈ‘ کے لیے نامزدگی شامل ہیں۔


سنہ 2016 میں، ’ٹائم مگزین‘ نے گرانڈے کا شمار دنیا کے 100 مؤثر ترین افراد کی فہرست میں کیا۔