دنیا بھر میں یوگا کا عالمی دن
عالمی یومِ یوگا پر نیپال میں بھی ایونٹس کا اہتمام کیا گیا جہاں لوگ یوگا کرتے نظر آئے۔
پاکستان میں اس دن کی مناسبت سے پیر کی شام ہی ایک سیشن ہوا جس میں بزرگوں نے بھی شرکت کی۔
اس دن کو منانے کا مقصد یوگا سے متعلق آگاہی اور اس کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔
سنگاپور کے مرینا بیراج پر یوگا پریکٹس کا ایک منظر۔
رواں برس یوگا کے عالمی دن کا موضوع 'یوگا فار ہیومینیٹی' یعنی 'انسانیت کے لیے یوگا' رکھا گیا ہے۔
تھائی لینڈ میں بھارتی سفارت خانے کی جانب سے عالمی یوم یوگا کی مناسبت سے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔
ویت نام میں ڈریس کوڈ میں موجود خواتین یوگا کرتی نظر آئیں۔
ملائیشیا میں بھی بھارتی ہائی کمشنر نے اس دن کو منانے کا خصوصی اہتمام کیا۔
پارکوں، سڑکوں اور مختلف مقامات پر تو یوگا ایونٹس ہوئے مگر بھارت میں ٹرینوں میں بھی لوگ یوگا کرتے دکھائی دیے۔
کچھ لڑکیاں اپنی اسکوٹیز پر بھی یوگا کرتی دکھائی دیں۔
نیپال میں بوڑھے ہوں یا جوان سب یوگا سیشن میں شریک ہوئے۔
بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی درخواست پر اقوامِ متحدہ نے 2015 سے یوگا کو عالمی دن کے طور پر منانے اعلان کیا تھا۔