عالمی یومِ یوگا، پارکوں میں یوگیوں کا رش
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں نوجوانوں کا گروپ یوگا کر رہا ہے۔
پاکستان کے شہر راولپنڈی کے ایک پارک میں یوگا سیشن میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
لاہور کے ایک پارک میں خواتین یوگا کر رہی ہیں۔
اس دن کو منانے کا آغاز 2015 میں ہوا تھا جس کا مقصد یوگا سے متعلق آگاہی اور اس کی افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔
ملائیشیا میں بھی یوگا کے عالمی دن پر خصوصی ایونٹ منقعد کیے گئے ہیں۔
یوگا ایک قدیم مشق ہے جس کی جڑیں بھارتی فلسفے سے جُڑی ہیں۔
یوگا کا آغاز ایک روحانی مشق کے طور پر ہوا تھا۔
اب نہ صرف بھارت بلکہ امریکہ، یورپ اور دنیا کے کئی ممالک صحت مند رہنے کے لیے یوگا کو فروغ دے رہے ہیں۔
یوگا تناؤ دور کرنے، ذہنی اور جسمانی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نیند کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
نئی دہلی میں ایک خاتون یوگا سیشن میں شریک ہیں۔
بھارت کے ایک اسکول میں بچے یوگا کر رہے ہیں۔
ٹوکیو میں بھی یوگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان اور بھارت کی سرحد واہگہ پر نئی دہلی کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے زیرِ اہتمام یوگا سیشن منعقد کیا گیا۔