امریکہ کی کچھ ریاستوں میں پلاسٹک کی خالی بوتلیں اور سافٹ ڈرنکس کے کینز مشین میں واپس جمع کرانے پر پیسے ملتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس ریاست سے آپ نے بوتل خریدی ہے وہ اسی میں واپس ہوگی۔ کسی دوسری ریاست سے بوتلیں لا کر جمع کرانے پر قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ دیکھیے آفتاب بوڑکا کا وی لاگ۔
امریکہ کو ان دنوں ایک انوکھے چیلنج کا سامنا ہے۔ وہاں نوکریاں زیادہ ہیں مگر ملازمت کرنے والوں کی کمی ہو گئی ہے۔ ملازمین کو جاب پر رکھنے کے لیے لوگ مفت کھانا اور اضافی مراعات بھی دے رہے ہیں۔ مگر اس کے باوجود ملازمین کی کمی ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ کیا امریکہ میں سب امیر ہو گئے ہیں؟ جانیے آفتاب بوڑکا سے۔
امریکہ میں لوگوں کے گھروں پر ہر ماہ ڈاک کے ذریعے درجنوں اشتہارات موصول ہوتے ہیں۔ امریکہ میں ہر سال اندازاً 100 ارب 'جنک میل' لوگوں کو ارسال کی جاتی ہیں جس پر اربوں ڈالر صرف ہوتے ہیں۔ ان کاغذات کو ٹھکانے لگانا بھی ایک مسئلہ ہے۔ آفتاب بوڑکا امریکہ کی اسی 'جنک میل معیشت' کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران کسی دوسرے ملک خصوصاً پاکستان سے امریکہ کا سفر کتنا مشکل ہے؟ سفر سے پہلے آپ کے پاس کن ضروری دستاویزات کا ہونا لازم ہے اور امریکہ پہنچنے کے بعد کن چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟ جانیے آفتاب بوڑکا کے نئے وی لاگ میں۔
وائس آف امریکہ کے آفتاب بوڑکا رپورٹ کر رہے ہیں کہ کراچی کو مستقبل میں سیلاب سے بچانے کے لیے حکام ہنگامی طور پر گجر نالے کے نام سے مشہور مرکزی نالے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن کیا صرف ایک نالے کو ٹھیک کر کے شہر کو سیلاب سے بچایا جا سکتا ہے؟
تیمور صلاح الدین 'مورو' کے نام سے جانے جاتے ہیں اور ان کا شمار ان اولین پاکستانیوں میں ہوتا ہے جو یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔
کہا جاتا ہے کہ امریکہ کا صدر دنیا کا طاقت ور ترین شخص ہوتا ہے۔ لیکن امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بندش کے بعد یہ سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کیا سوشل میڈیا کمپنیاں امریکہ کے صدر سے بھی زیادہ طاقت رکھتی ہیں؟ سوشل میڈیا کی طاقت سے متعلق جانیے آفتاب بوڑکا کے وی لاگ میں۔