ونہی چین تائیوان کی ناکہ بندی کرنا شروع کرے گا عالمی معیشت دھڑام سے گر پڑے گی۔ چین کے اس اقدام کے باعث جنم لینے والی معاشی تکلیف سے کوئی بھی نہیں بچ پائے گا
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جو رکن ملکوں کی انٹیلی جینس پر مبنی ہے،اب جب افغانستان کی سر زمین پر امریکہ یا مغربی افواج موجودنہیں ہیں۔ دہشت گرد تنظیموں القاعدہ اورداعش دونوں سے وابستگی رکھنےوالے افغان گروپ، تعداد اور اہلیت میں کافی حد تک پیش رفت کر رہے ہیں۔
امریکہ ترکیہ کے داعش کے سربراہ کو شام میں ایک کارروائی میں ہلاک کرنے کے دعوے کی تصدیق سے گریز کر رہا ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی فورسز نے شام کے شمالی علاقے میں ایک کارروائی میں داعش کے سربراہ کو ہلاک کر دیا ہے۔
امریکی حکام نے جمعے کو بتایا کہ 40 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد میں جدید آرٹلری راکٹ سسٹم (ہیمارس) اور اہداف کو مہارت کے ساتھ نشانہ بنانے والے 155 ملی میٹر کے ایک ہزار آرٹلری راؤنڈز شامل ہیں۔ کیف کو اس سے قبل امریکہ نے اس نوعیت کے ہتھیار فراہم نہیں کیے تھے۔
سابقہ انٹیلی جنس عہدیدار توجہ دلاتے ہیں کِہ شاید پوتن سمجھتے ہیں کہ امریکہ کے اندر سیاسی اختلافات کے باعث مفروضہ کمزوری اور افغانستان سے واپسی کے سبب واشنگٹن اور اس کے مغربی اتحادی، دوسروں کے جھگڑوں سے نمٹنے کی طرف مائل نہیں ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ دیگر ملکوں سے غلط اعلاعات پھیلانے کی کوششیں معمولی خرابی سے لے کر بڑے پیمانے کے مسائل کا سبب بن سکتی ہیں جس کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔