اسکول انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ پاکستان میں اس تعلیمی ادارے کی مجموعی طور پر 28 شاخیں ہیں اور اُن تمام کے پرنسپل ہٹا دیئے گئے ہیں۔ پاک ترک اسکولوں کے مستقبل کے بارے میں عام لوگوں نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں اپنے خدشات کا اظہار کچھ یوں کیا۔ تفصیل ویڈیو رپورٹ میں
پاکستان بھر میں وکلا تنظیموں کی کال پر منگل کو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا، جب کہ چھوٹے بڑے شہروں میں وکیلوں نے احتجاجی ریلیاں بھی نکالیں۔
ملک میں بغاوت کی کوشش کے بعد ترکی کے وزیر خارجہ میولوت چاؤش اوغلو پیر کی شب پہلی مرتبہ اسلام آباد پہنچے۔ منگل کی صبح پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں نے ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔
انسداد منشیات ڈویژن کے سیکرٹری اعجاز علی خان نے کہا منشیات کا پھیلاؤ ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر تعاون اور کوششوں کی ضرورت ہے۔ اعجاز علی خان نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے گزشتہ سال منشیات کی بھاری مقدار پکڑی۔
پاکستان کے وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمٰن نے ’’عالمی یوم ملالہ‘‘ پر وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں ملالہ کی تعلیم کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے اس اُمید کا اظہار کیا کہ وہ اپنا مشن جاری رکھیں گی۔
صدیق الفارق نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ وہ اسلام آباد میں ہندو برادری کے لیے عبادت گاہ کا انتظام کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔
عید ایک ایسا تہوار ہے کہ جسے ہر کوئی اپنے خاندان اور دوست احباب کے ساتھ منانا چاہتا ہے۔ ایسے میں جب اکثریت اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا رہی ہوتی ہے تو کچھ شعبے ایسے بھی ہیں کہ اس سے وابستہ لوگ اپنے فرائض منصبی ادا کرنے میں مصروف ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک شعبہ صحت کا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ ’’یہ بے بنیاد الزمات ہیں‘‘ اور اس طرح کے بیانات سے صرف اُن کو فائدہ ہو سکتا ہے جو افغانستان میں امن و استحکام نہیں دیکھنا چاہتے اور دونوں ملکوں کے نازک تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
پاکستان میں رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی جہاں لوگ مہنگائی بڑھ جانے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں وہیں درزیوں کو بھی اکثر گلے شکووں اور تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ اگرچہ عید سے قبل ان کے کاروبار میں اضافہ ہوتا ہے مگر انہیں بھی دیگر شہریوں کی طرح مسائل کا سامنا ہے۔
پاکستان میں قانون سازوں کا کہنا ہے کہ طورخم سرحد پر حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کو بات چیت کرنی چاہیئے۔ اُن کا ماننا ہے کہ تناؤ کسی کے مفاد میں نہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بدھ کو ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ طورخم میں پاکستانی سرحد کے اندر گیٹ کی تعمیر پر اعتراض کسی طور درست نہیں۔
امریکہ کی ریاست فلوریڈا کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے بدترین واقعہ میں کم از کم 50 افراد کی ہلاکت کی پاکستان کی طرف سے بھی شدید مذمت کی گئی۔
وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے اُمور خارجہ نے جمعرات کو نیوز کانفرنس میں کہا کہ حالیہ ڈرون حملے سے نا صرف پاکستان سرحدی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی بلکہ ’’ہمارا امریکہ سے جو اعتماد کا رشتہ تھا اُس کو نقصان پہنچا ہے۔‘‘
صوبہ خیبر پختونخواہ کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاک افغان سرحد کی نگرانی ضروری ہے۔ ’’اس کے فائدے افغانستان کو بھی ہوں گے پاکستان کو بھی ہوں گے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں امن قائم ہو امن قائم کرنے کے لیے سرحدی کنٹرول نہایت ہی ضروری ہے۔‘‘
پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ ڈرون حملے میں مارے جانے والے طالبان رہنما ملا اختر منصور کی میت تاحال اُن کے لواحقین کے حوالے نہیں کی گئی اور اُن کے بقول ایسا ’ڈی این اے‘ ٹیسٹ کے بعد ہی کیا جائے گا۔
پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اس بات کی فی الوقت تصدیق نہیں کی جا سکتی ہے کہ بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے میں مارا جانے والا شخص افغان طالبان کا امیر ملا اختر منصور تھا اور ان کے بقول مارے جانے والے شخص کی تصدیق کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔
وائس آف امریکہ سے ایک خصوصی گفتگو میں مسعود خان نے کہا کہ اس واقعہ کی وجہ سے ناصرف افغانستان میں امن و مصالحت کا عمل متاثر ہو گا بلکہ اس کی وجہ سے پاکستان اور طالبان کے درمیان اعتماد میں کمی آئے گی۔
پاکستان میں مبصرین اور عام شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ایک ڈرون حملے میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کے جہاں مثبت اثرات مرتب ہوں گے وہیں اس سے نقصان بھی ہو گا۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ ’’ہم سمجھتے ہیں کہ کابل کی طرف سے امن اور طالبان سے مصالحت کے حق میں متفقہ اور مربوط پیغام بھیجے جانے چاہیئں۔‘‘ تاکہ اُن کے بقول طالبان بات چیت کی طرف آئیں۔
سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان عدم اعتماد سے بھی افغانستان میں امن کی کوششیں متاثر ہوئی ہیں۔
مزید لوڈ کریں