ٹیکنالوجی کی دنیا کے بڑے نام 'ٹیسلا' اور 'ایکس' کے مالک ایلون مسک اور 'اینڈریسن ہورووٹز' کے بانی مارک اینڈریسن نے کھلے عام ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تاہم 'لنکڈ ان' کے بانی ریڈ ہوفمین اور انٹرپنیور مارک کیوبن کاملا ہیرس کی حمایت کر رہے ہیں۔
امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں عام طور پر ٹرن آؤٹ کم رہتا ہے لیکن تھنک ٹینک' پیو ریسرچ سینٹر' کی ایک حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق 36 فی صد ووٹرز نے وسط مدتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے "سنجیدگی سے غور" کرنے کا عندیہ دیا ہے۔