امریکہ میں داخلے کی کوشش کرنے والے اکثر تارکینِ وطن ریاست فلوریڈا اور کیوبا کے درمیان سمندری راستے کو بھی استعمال کرتے ہیں۔ وائس آف امریکہ کی کیرولین پرسوٹی نے رواں سال کے آغاز میں امریکی کوسٹ گارڈز کے ساتھ سفر کیا اور دیکھا کہ وہ کیسے امریکہ کی سرحدوں اور تارکینِ وطن کو محفوظ رکھتے ہیں۔