نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی وکٹری اسپیچ کے دوران بھی امیگریشن سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا " ہم اپنی سرحدوں کو ٹھیک کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ واپس جائیں اور ہم انہیں واپس جانے دیں گے۔ انہیں قانونی طریقے سے امریکہ آنا ہو گا۔"
افغانستان کی فوج میں خدمات انجام دینے والے کئی سابق پائلٹ پاکستان میں ہیں اور وہ امریکہ منتقلی کی درخواست پر پیش رفت کے منتظر ہیں۔ ان پائلٹوں میں اکثر کے ویزوں کی مدت ختم ہو چکی ہے اور ان کے لیے پاکستان میں روزگار کی تلاش بھی ایک مشکل مرحلہ ہے۔۔
یوکرین سے ہجرت کرنے والے شہری زیادہ تر پولینڈ، سلوواکیا، ہنگری، رومانیا اور مالدوا جا رہے ہیں۔ اس وقت زیادہ تر مہاجرین نے پولینڈ کا رخ کیا ہے۔ بہت سے یوکرینی شہری اپنے خاندان کے ساتھ متحد ہونے کے لیے امریکہ کا رخ کر رہے ہیں، کچھ امریکہ اور میکسیکو کے بارڈر پر بھی پہنچے ہیں۔