دسمبر میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے یحییٰ سنوار کے گھر کا گھیراؤ کر لیا ہے۔ تاہم اس کے بعد اُن کے حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
دنیا میں پہلی بار میساچوسٹس جنرل اسپتال کے سرجنز نے مارچ 2024 میں کامیابی سے 62 سالہ مریض کو سور کے گردے میں جنیاتی تبدیلی کر کے ٹرانسپلانٹ کیا تھا۔
ریاست پاہنگ کے دارالحکومت کوانتان کے ایک پارک میں موبائل مشین نصب کی گئی ہے جہاں بڑی تعداد میں فیملیز افطار کے لیے آتی ہیں۔ شہری اس موبائل مشین میں ضائع یا بچ جانے والے کھانے کو ڈالتے ہیں جو اسے کھاد میں تبدیل کر دیتی ہے۔
پلیٹ فارم کی طرف سے جاری ایک پیغام میں وضاحت کی گئی ہے کہ انہوں نے مفت سبسکرپشن اس لیے لیے دی ہے کیوں کہ وہ اکاؤنٹس 'با اثر ممبرز' کے ہیں۔
بھارتی حکومت کی اس اسکیم کا مقصد مزدوری کی لاگت کم کرکے کاشت کاری کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ وقت اور پانی کی بچت کرنا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کے سابق چیف ایگزیکٹوز نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک پر مقدمہ درج کیا ہے اور ان سے لگ بھگ 12.8 کروڑ ڈالرز واجبات کا مطالبہ کیا ہے۔
مائیکرو سافٹ کی زیرِ ملکیت کمپنی اور چیٹ جی پی ٹی کے بانی 'اوپن اے آئی' کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر ایک ایسے ٹول کا تجربہ کر رہے ہیں جس کے تحت ٹیکسٹ کمانڈ کے ذریعے ویڈیو بنائی جا سکتی ہے۔
جو امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑتے ہیں وہ اپنے طور پر حکومت نہیں بنا سکتے۔ انہیں کامیابی کے 72 گھنٹوں کے اندر منتخب جماعتوں سے وابستگی کا اعلان کرنا ہوتا ہے۔ یہ طریقہ کار اکثر پاکستانی سیاست میں کچھ ایسے بندوبست کا باعث بنتا ہے، جو پی ٹی آئی کی کامیابی کو کمزور کر سکتا ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ سے متعلق ہالی وڈ سلیبریٹیز بھی کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں جس پر انہیں حمایت اور تنقید دونوں کا سامنا ہے۔
عدالتی فیصلے میں 33 سالہ لینا مکھرجی پر 'مخصوص گروہ اور مذہبی افراد کے خلاف نفرت پھیلانے کے مقصد سے معلومات' پھیلانے کا الزام ہے۔
چار مہینے کے اس سائنسی مشن کے دوران راکٹ میں نصب آلات سورج کی بیرونی پرتوں کا مشاہدہ کریں گے اور اس سے متعلق ڈیٹا زمینی مرکز کو بھیجیں گے۔
وسطی ایران کے شہر نوش آباد میں، ایرانی عقیدت مند عاشورہ سے دو دن قبل سڑکوں پر مارچ کرتے ہوئے کاروان کے نام سے ایک پریڈ نکالتے ہیں۔ مرد جنگجو لباس پہنتے ہیں اور بچے مافوق الفطرت مخلوقات کی تصویر کشی کرتے ہیں۔
تازہ ترین واقعے میں اسرائیلی فورسز نے جمعہ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں تین فلسطینی عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ ایک روز پہلے ہی اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیل فلسطین تنازع میں نئے تشدد کو روکنے کے لیے ایک بامعنی سیاسی عمل شروع کرنے پر زور دیا گیا تھا۔
بہتری کے لیے مصنوعی ذہانت کی عالمی کانفرنس ’ اے آئی فار گڈ گلوبل سمٹ‘ جمعرات اور جمعے کو جنیوا میں منعقد ہو گی جس میں دنیا بھر میں اس شعبے کی کمپنیوں مثلاً مائیکروسافٹ اور ایمازان اور یونیورسٹیوں کے تقریباً 300 ماہرین حصہ لیں گے۔
وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی دائیں بازو کی سخت حکومت کی قیادت میں ، مغربی کنارے کے شمالی شہر جینن میں برسوں میں یہ سب سے بڑی کارروائی تھی، جس میں بکتر بند گاڑیاں، آرمی بلڈوزر اور ڈرونز استعمال کیے گئے۔
اپریل میں اقوام متحدہ کے ایک تخمینے کے مطابق، بھارت نے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے 1.42 ارب سے زیادہ آبادی کے ساتھ چین کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ہندوستان کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر بڑا فخر ہے اور وہ اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کو اپنی طاقت سمجھتا ہے ،جسکے باعث وہ دنیا کی ایک بہت بڑی مارکیٹ بن گیا ہے
ایسے میں جبکہ اسرائیل کےزیر انتظام مغربی کنارے میں ہلاکت خیز تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے،فلسطینی عسکریت پسند گروپوں اسلامی جہاد اور حماس کے رہنماؤں نے پیر کو تہران میں اعلیٰ ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے
چین کے سرکاری میڈیا نے جمعہ کو بتایا کہ مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور مخیرشخصیت بل گیٹس نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔ شی نے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی پر ایک ویڈیو میں کہا، کہ امریکہ اور چین کے تعلقات کی بنیاد اس کے عوام پر ہےانہوں نے مزید کہا کہ ان کی امیدیں امریکی عوام سے ہیں۔
سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں موجود ایسے ایٹمی ہتھیار، جو کسی ممکنہ استعمال کی غرض سے ایٹمی طاقتوں کے فوجی ذخیروں میں موجود ہیں، ان میں گزشتہ سال کے دوران اضافہ ہوا ہے۔
ایرانی حکومت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار تین مہینے تک نافذ رہیں گے ۔ اس اقدام کا مقصد بجلی کی بڑھتی ہوئی کھپت پر قابو پانا ہے جس میں گرمی کی شدت بڑھنے سے اضافہ ہو گیا ہے۔
مزید لوڈ کریں