جی ایم بلوچ کراچی سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی ہیں۔ انہیں مختلف سیاسی و سماجی موضوعات پر تحقیق اور سفر کا شوق ہے۔
سلمان بلوچ کراچی میں وائلڈ لائف فوٹوگرافی کرتے ہیں۔ انہوں نے کراچی کے علاقے ملیر میں کئی نایاب پرندوں، جانوروں اور تتلیوں کی متعدد اقسام کو ریکارڈ کیا ہے۔ دیکھیے جی ایم بلوچ کی یہ رپورٹ۔
امریکہ کے صدارتی انتخاب کے موقع پر کراچی کے علاقے لیاری میں کچھ نوجوان آرٹسٹس نے امریکی سیاسی شخصیات کے اسکیچز اور پینٹنگز بنائی ہیں۔ ان میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے اسکیچز بھی شامل ہیں۔ تفصیلات جی ایم بلوچ کی اس ویڈیو میں۔ #SCAE24
گوادر میں حالیہ بارشوں کے بعد آنے والی تباہی نے سب سے زیادہ ماہی گیر کمیونٹی کو ہی متاثر کیا ہے۔ شہر اور اس کے مضافات میں تقریباً 400 مکانات منہدم ہوئے ہیں اور سینکڑوں گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
حمل بلوچ کے مطابق پاکستان جیسے ممالک میں ایسا بھی ہوا ہے کہ بظاہر کچھ خاص اداروں کے حق میں اور خلاف بیانیہ بنایا جاتا ہے۔ پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس بیانیے کو بار بار دہرایا جاتا ہے جس کا اثر نوجوانوں پر بھی ہوتا ہے۔