Sumbul Kamran is a multimedia journalist based in Karachi, Pakistan.
ایک عام تاثر ہے کہ ایڈونچر صرف نوجوانوں کے لیے ہیں۔ لیکن کراچی کی سیما قریشی نے اپنی ایڈونچرس لائف کا آغاز ہی 50 برس کی عمر میں کیا۔ اپنی زندگی کا بیش تر حصہ خاتونِ خانہ کے طور پر گزارنے والی سیما اب ہر طرح کے ایڈونچر کرتی ہیں۔ سیما قریشی سے ملیے ماہ نور یوسف اور سنبل کامران کی رپورٹ میں۔
آپ نے کبھی سنا ہے کہ پتھر، کیڑوں، سبزیوں یا پھولوں سے رنگ بنا لیے جائیں؟ اور رنگ بھی اتنے پکّے کہ برسوں ان کی چمک قائم رہے؟ کراچی کی آمنہ فراز کے پاس یہ فن ہے کہ وہ ایسی کئی قدرتی اشیا سے رنگ بنا کر انہیں پینٹنگ کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ اس آرٹسٹ سے ملا رہی ہیں ماہ نور یوسف اور سنبل کامران۔
آج کل 'فری لانسنگ' کا لفظ عام سننے کو ملتا ہے اور اکثر نوجوان کوئی مستقل نوکری کرنے کے بجائے اس میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ لیکن فری لانسنگ ہے کیا؟ کیا کوئی بھی شخص فری لانسنگ کر سکتا ہے اور پاکستان میں فری لانسرز کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟ جانیے عدیل احمد اور سنبل کامران کی اس رپورٹ میں۔
قیامِ پاکستان کے فوری بعد ہی ملک کے مشرقی و مغربی حصوں کے درمیان سب سے پہلے زبان پر اختلافات پیدا ہوئے۔ مشرقی پاکستان میں بنگالی کو قومی زبان بنانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا جب کہ مغربی پاکستان کی قیادت اردو کی حامی تھی۔ زبان پر ہونے والے اس تنازع نے بنگلہ دیش کے قیام کی تحریک میں کیا کردار ادا کیا؟
اگر آپ سے کوئی بیرونِ ملک سیاحت کے لیے جگہ پوچھے تو آپ کس ملک کو ترجیح گے؟ اس سوال کے جواب میں اکثر پاکستانی ترکی کا نام لیتے ہیں۔ مگر ایسا کیوں ہے؟ ترکی میں ایسی کیا خاص بات ہے جو پاکستانیوں کے دل کو بھاتی ہے؟ انہی سوالوں کے جواب لائے ہیں عدیل احمد، سنبل کامران اور تنزیل الرحمٰن اس رپورٹ میں۔
پرفیوم چوک، عامل بابا بنگالی، نجومی، فرزانہ دواخانہ، الیکٹرونکس کا سامان قسطوں میں اور پتا نہیں کیا کیا۔ کراچی میں آپ جہاں بھی جائیں، دیواروں پر اسی طرح کی وال چاکنگ نظر آئے گی۔ لیکن شہر کے کچھ نوجوان گریفیٹی کے ذریعے کراچی کی دیواروں کو بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملیے دو ایسے ہی فن کاروں سے۔