امریکہ کے وزیرِ خارجہ انٹنی بلنکن اپنی وزارت کے آخری ہفتے گزار رہے ہیں۔ ایسے میں ان کو ایوانِ نمائندگان کی خارجہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونا پڑا ہے جہاں افغانستان سے امریکہ کی فوج کی افراتفری میں انخلا سے متعلق سماعت ہوئی۔ اس سماعت میں امریکی وزیرِ خارجہ سے سخت سوالات کیے گئے۔
کیا امریکہ کی ری پبلکن پارٹی کی کنٹرول والی کانگریس بھی پاکستان سمیت اتحادی ممالک میں جمہوری، انسانی حقوق اور آزادیٴ اظہار سے متعلق سوال اٹھاتی رہے گی؟ اس بارے میں وائس آف امریکہ کی نمائندہ صبا شاہ خان نے ری پبلکن اراکینِ کانگریس شری تھانیدار اور ٹم برچیٹ سے گفتگو کی ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو میں۔
امریکہ کی ریاست ورجینیا سے ایوانِ نمائندگان کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار سوہاس سبرامنیم کامیاب ہو گئے ہیں۔ سوہاس ورجینیا سے کانگریس کا انتخاب جیتنے والے پہلے بھارتی نژاد امریکی بن گئے ہیں۔ مزید تفصیل صبا شاہ خان سے۔
امریکہ کی ریاست ورجینیا میں پولنگ کی کیا صورتِ حال ہے؟ ہماری نمائندہ صبا شاہ خان نے کچھ ووٹرز کے بات کی ہے۔ آئیے ان کی زبانی جانتے ہیں کہ امریکہ میں ووٹ ڈالنے کا تجربہ کیسا ہے؟
امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے پانچ لاکھ سے زائد تارکینِ وطن بستے ہیں۔ ان میں سے بھارتی اور پاکستانی نژاد چھ بڑے ایشین گروپس میں سے ہیں۔ صدارتی انتخابات سے متعلق کمیونٹی میں شعور بیدار کرنے کے لیے کیا کیا جا رہا ہے؟ جانیے صبا شاہ خان کی اس رپورٹ میں۔
امریکہ میں جنوبی ایشیائى خطے سے آ کر آباد ہونے والے تارکینِ وطن کی تعداد 60 لاکھ کے قریب ہے۔ آج ہم آپ کو جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے دو ایسے امریکیوں سے ملوا رہے ہیں جن کا تعلق مخالف سیاسی جماعتوں سے ہے، لیکن دونوں ہی امریکی جمہوری عمل کے تسلسل کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں۔ صبا شاہ خان کی رپورٹ۔
پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی ڈیموکریٹک پارٹی سے دوسری بار ریاستِ ٹیکساس کی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان کے مدِ مقابل ری پبلکن پارٹی کا کوئی امیدوار نہیں ہے۔ سلمان بھوجانی کا سیاست میں اب تک کا سفر کیسا رہا؟ جانیے صبا شاہ خان کی اس رپورٹ میں۔
اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو امریکہ کے دورے پر ہیں اور وہ بدھ کو امریکی کانگریس میں خطاب کریں گے۔ نیتن یاہو جمعرات کو صدر جو بائیڈن سے ملاقات بھی کریں گے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دورے سے متعلق امریکی کانگریس مین کیا کہتے ہیں؟ جانیے صبا شاہ خان کی اس رپورٹ میں
"ہم ناکام رہے،" چیٹل نےاپنی شہادت میں کہا۔ "امریکہ کی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کے طور پر، میں اپنی ایجنسی کی جانب سے سیکیوریٹی میں کسی بھی کوتاہی کی پوری ذمہ داری قبول کرتی ہوں۔"
امریکہ میں رواں برس نومبر میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں ان انتخابات کا ایک اہم مرحلہ 'سپر ٹیوزڈے' ہوتا ہے۔ یہ سپر ٹیوزڈے ہے کیا؟ بتا رہی ہیں صبا شاہ خان اس ایکسپلینر میں۔
امریکی رکنِ کانگریس بریڈ شرمین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی انتخاب مکمل طور پر بہترین نہیں ہوتا۔ لیکن پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ توقعات سے بہت ہی نیچے ہے۔ پاکستان کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے بریڈ شرمن کا انٹرویو دیکھیے۔
امریکی رکن کانگریس وومن شیلا جیکس لی نے،جو امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کاکس کی بانی اور چیئر ہیں کہا ہے کہ پاکستان میں آٹھ فروری کو آزادانہ انتخابات ہونے چاہئیں۔ پاکستان جیسے بڑے ملک کے لیے، آزادانہ انتخابات کا ہونا ضروری ہے تاکہ وہاں جمہوری حکومت قائم ہو ۔
پاکستان میں جبری گمشدگیوں سے متعلق بدھ کو واشنگٹن ڈی سی میں واقع پارلیمنٹ کی عمارت کیپٹل ہل میں ایک بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔ کانگریس مین بریڈ شرمن کی جانب سے بلوائی گئی اس بریفنگ کی تفصیل بتا رہی ہیں صبا شاہ خان اپنی اس رپورٹ میں۔
تقریب میں شریک تین ڈاکٹروں سمیت تنویر احمد نے اس بات کی تائید کی کہ آرمی چیف نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور کچھ دیر بھی ہوتی ہے تو مارچ سے آگے نہیں جائیں گے۔
اسرائیل اور حماس جنگ کے بعد امریکہ میں یہودی، مسلمان اور عرب امریکی کمیونٹیز اور اداروں کے خلاف دھمکیوں اور نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ کو لاحق ان سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے حکام کو کن چیلنجز کا سامنا ہے؟ تفصیل بتا رہی ہیں صبا شاہ خان۔
امریکہ کی ریاست ورجینیا میں منگل کو اسٹیٹ سینیٹ اور ہاؤس ڈیلیگیٹس کے ساتھ ساتھ مقامی سطح کے امیدواروں کے انتخابات ہو رہے ہیں۔ انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لیے رضاکاروں کی کیا اہمیت ہوتی ہے اور یہ رضاکار اپنا وقت کیوں دیتے ہیں؟ جانیے صبا شاہ خان سے۔
ٹاون ہال میں شریک پاکستانی اور امریکی لیڈروں نے اس ٹاؤن ہال میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں سے جو گفتگو کی اس سے ظاہر ہوا کہ اس میٹنگ کا مقصد یہ جائزہ لینا تھا کہ پاکستان کی موجودہ صورتِ حال اور سیاسی اور معاشی حالات کے تناظر میں پاکستانی امریکیوں کے خدشات اور تحفظات کیا ہیں۔
امریکی ویب سائٹ 'دی انٹرسیپٹ' نے حال ہی میں ایک پاکستانی سفارت کار کے ایک مبینہ سائفر کا متن چھاپ کر معاملہ ایک مرتبہ پھر تازہ کردیا ہے۔ مبینہ سائفر کے معاملے پر امریکی تجزیہ کار کیا کہتے ہیں؟ جانتے ہیں صبا شاہ خان کی اس ویڈیو میں۔
پاکستان میں انسانی حقوق، جمہوریت اور آئندہ انتخابات سے متعلق امریکی ارکانِ کانگریس کے لیے کیپٹل ہل میں بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس بریفنگ کے دوران کن امور پر بات چیت ہوئی اور اس طرح کی کانفرنسز کے پاکستان پر کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟ رپورٹ دیکھیے۔
امریکہ کی سپریم کورٹ نے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں نسلی تنوع کے اعتبار سے داخلوں کے لیے جاری کیے گئے 'افرمیٹو ایکشن' کو مسترد کر دیا ہے۔ افرمیٹو ایکشن کیا ہے؟ جانتےہیں صبا شاہ خان سے۔
مزید لوڈ کریں