Mahnoor Yousuf is a multimedia journalist based in Karachi, Pakistan.
ایک عام تاثر ہے کہ ایڈونچر صرف نوجوانوں کے لیے ہیں۔ لیکن کراچی کی سیما قریشی نے اپنی ایڈونچرس لائف کا آغاز ہی 50 برس کی عمر میں کیا۔ اپنی زندگی کا بیش تر حصہ خاتونِ خانہ کے طور پر گزارنے والی سیما اب ہر طرح کے ایڈونچر کرتی ہیں۔ سیما قریشی سے ملیے ماہ نور یوسف اور سنبل کامران کی رپورٹ میں۔
آپ نے کبھی سنا ہے کہ پتھر، کیڑوں، سبزیوں یا پھولوں سے رنگ بنا لیے جائیں؟ اور رنگ بھی اتنے پکّے کہ برسوں ان کی چمک قائم رہے؟ کراچی کی آمنہ فراز کے پاس یہ فن ہے کہ وہ ایسی کئی قدرتی اشیا سے رنگ بنا کر انہیں پینٹنگ کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ اس آرٹسٹ سے ملا رہی ہیں ماہ نور یوسف اور سنبل کامران۔
عید کے دنوں میں زیادہ تر افراد اپنی صحت کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور کھانے میں بے احتیاطی برتتے ہیں جس کی وجہ سے صحت برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
پرفیوم چوک، عامل بابا بنگالی، نجومی، فرزانہ دواخانہ، الیکٹرونکس کا سامان قسطوں میں اور پتا نہیں کیا کیا۔ کراچی میں آپ جہاں بھی جائیں، دیواروں پر اسی طرح کی وال چاکنگ نظر آئے گی۔ لیکن شہر کے کچھ نوجوان گریفیٹی کے ذریعے کراچی کی دیواروں کو بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملیے دو ایسے ہی فن کاروں سے۔
رمضان میں ورزش کے حوالے سے متعدد افراد کے ذہن میں بے شمار سوالات جنم لیتے ہیں کہ آیا روزہ رکھ کر ورزش کی جا سکتی ہے یا نہیں اور رمضان میں ورزش کرنے کا بہترین وقت کیا ہو سکتا ہے؟
رمضان میں سحری اور افطار کرتے وقت عام طور پر ہم غذا کا انتخاب اس بنیاد پر کر رہے ہوتے ہیں کہ ہمیں دن بھر زیادہ پیاس اور بھوک نہ لگے اور ایسے میں ہمیں صحت سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے