Muhammad Saqib is a multimedia journalist based in Karachi, Pakistan.
ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان میں بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے اور قابلِ بھروسہ سپلائی نہ ہونے نے شہریوں کا شمسی توانائی پر انحصار بڑھایا دیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں بجلی کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوا اور بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 48 روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ پانچ سال سے معطل تجارتی تعلقات کی بحالی کے لیے کئی بار آوازیں سامنے آچکی ہیں۔ حتیٰ کہ حکومت کی جانب سے بھی اس پر غور کیا گیا لیکن عمل درآمد کبھی نہ ہوسکا۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کراچی میں تجاوزات سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ سرکار جہاں انکروچمنٹ کرتی ہے وہاں تو زیادہ سزا ہونی چاہئے۔ نیول ہیڈ کوارٹرز، گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس، رینجرز ہیڈکوارٹرز، سب نے فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے۔
لیکن معاشی اعشاریے بتاتے ہیں کہ اب اس کمزور معیشت میں کئی ماہ کے بعد بحالی کے کچھ آثار نمودار ہونا شروع ہوئے ہیں۔ اس پر سرکاری حکام کی جانب سے اطمینان اور اپنی کامیابیوں کے ساتھ بیان کیا جا رہا ہے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورۂ پاکستان کے دوران مختلف امور کے علاوہ مجوزہ گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔
پاکستان نے امریکی مخالفت مول لیتے ہوئے ایک دہائی سے زیر التواء ایران سے گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب اس پر عمل درآمد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دونوں ممالک کے سربراہان آج ملاقات کر رہے ہیں۔ پاکستان ایران سے گیس درآمد کرنا کیوں ضروری سمجھتا ہے؟ محمد ثاقب کی رپورٹ دیکھیے۔
کراچی پولیس نے جاپانی شہریوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار اور اس کے ساتھی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق حملہ آوروں نے مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی اہکاروں نے ناکام بنا دیا۔ مزید تفصیل بتا رہے ہیں محمد ثاقب۔
مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس پر اثر پڑا ہے جب کہ پاکستان قرض کے حصول کے لیے آئی ایم ایف سے رابطے میں ہے۔ کیا اسرائیل ایران کشیدگی کے پاکستان کی معیشت پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟ جانیے ماہرین کی گفتگو محمد ثاقب کی اس رپورٹ میں۔
سٹیزن پولیس لیژن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق ڈکیتیوں کے دوران شہریوں کے قتل کے واقعات میں گزشتہ تین سال کے دوران تیزی دیکھی گئی ہے۔
سندھ کے ضلعے جیکب آباد میں ایک جعلی ثابت ہونے والے پولیس مقابلے میں مارے گئے نوجوان کے قتل کے الزام میں دو تھانے داروں سمیت پولیس اہلکاروں کو دو کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ لیکن یہ سزا کسی عدالت نے نہیں بلکہ ایک جرگے نے سنائی ہے جو کراچی کے پوش ترین علاقے میں ہوا۔
اتوار کو وزارت خزانہ نے قیمتوں کے پندرہ روزہ جائزے کے بعد ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں 9 روپے 66 پیسے اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ آٹھ فروری کے بعد منتخب ہونے والی حکومت کے کام شروع کرنے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں یہ پہلا بڑا اضافہ ہے۔
ماہرین معیشت کا خیال ہے کہ حکومت کے تحت چلنے والے کاروباری اداروں کے بے پناہ نقصانات کے باعث ایسے سرکاری اداروں کی نجکاری ناگزیر ہو چکی ہے۔ اگر نجکاری کا عمل نہ کیا گیا تو بیمار سرکاری ادارے معیشت کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
پاکستان کی برّی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سمیت لگ بھگ 27 لاکھ پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونے کو ماہرین سنجیدہ مسئلہ قرار دے رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لیک ڈیٹا میں بائیو میٹرک ڈیٹا بھی شامل ہے تو اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔
ایچ آر سی پی نے رواں برس فروری میں قتل ہونے والے ہدایت اللہ لوہار کے قتل کی تحقیقات کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ "ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ قتل ایک ٹارگٹ کلنگ ہے جس کا تعلق ہدایت اللہ لوہار کی قوم پرست سرگرمیاں تھیں۔"
آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے لیکن کیا پاکستان کی معیشت صرف قرض سے ٹھیک ہو پائے گی اور حکومت کو مزید کیا اقدامات کرنے ہوں گے؟ بتا رہے ہیں محمد ثاقب۔
امریکی معاون وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بھاری قرضوں کی واپسی کا سنگین چیلنج درپیش ہے جس میں گزشتہ دہائی میں چین سے لیے گئے بھاری قرضے بھی شامل ہیں۔
فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس سال معاشی شرح نمو انتہائی معمولی رہنے کی توقع ہے اور افراطِ زر ہدف سے کافی زیادہ رہے گا۔
پاکستان میں شرح سود بلند رکھنے کے باوجود مہنگائی میں کوئی خاص کمی نہیں ہوئی جب کہ تاجروں کا کہنا ہے کہ شرح سود بڑھا کر مہنگائی قابو میں رکھنا ناکام حکمتِ عملی ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹینڈ بائی معاہدے کی آخری قسط پر مذاکرات جاری ہیں۔ لیکن حکومت مالی مشکلات کے پیشِ نظر آئی ایم ایف کے ساتھ ایک نئے پروگرام پر بھی بات کرنا چاہتی ہے۔ پاکستان کو پھر آئی ایم ایف سے قرض کیوں چاہیے؟ جانیے محمد ثاقب اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
بینکنگ کے شعبے میں 30 سالہ وسیع تجربہ رکھنے والے محمد اورنگزیب کی بطور وزیرِ خزانہ تعیناتی کو کئی معاشی اور سیاسی تجزیہ کار انتہائی باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔
مزید لوڈ کریں